ETV Bharat / state

راجوری پولیس نے شدید بارش کے پیشِ نظر الرٹ جاری کیا - موسلادھار بارش

موسلادھار بارش کے بعد یہاں کی پولیس کی جانب سے الرٹ جاری کیا گیا اور لوگوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ آبی ذخائر کے قریب نہ جائیں۔

راجوری پولیس نے شدید بارش کے پیشِ نظر الرٹ جاری کیا

author img

By

Published : Aug 27, 2020, 10:02 AM IST

راجوری پولیس کی جانب سے ایک پریس بیان میں لکھا گیا کہ 'پچھلے 12 گھنٹوں میں ہونے والی شدید بارش کے پیش نظر بیشتر آبی ذخائر کے پاس سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔ ان سب کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک انتباہ جاری کیا گیا ہے اور لوگوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ کسی بھی آبی ذخائر کے قریب نہ جائیں۔ اس کے علاوہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں لوگ ضلع راجوری میں پولیس کے افسران اور ہیلپ لائن نمبروں سے رابطہ کر سکتے ہیں جو ذیل میں دیے گئے ہیں۔'

پریس بیان کے مطابق ہنگامی صورتحال میں لوگ ان ہیلپ لائن نمبروں پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ ایس ڈی پی او تھانہ منڈی۔ 9419170220 (دارال اور تھانہ مندی کے لئے)، ایس ڈی پی او منجھاکوٹ ۔ 7006548253، راجوری - 7006108119، ایس ڈی پی او نوشہرہ - 7889882440 ، پی سی آر راجوری کے لیے 01962262515 پر رابطہ کریں۔

اس کے علاوہ پولیس چوکی اور پولیس تھانہ سطح کے کسی بھی پولیس افسر سے کسی بھی ضرورت کی صورت میں عوام سے رابطہ کیا جاسکتا ہے جبکہ تمام فیلڈ افسران باقاعدہ طور پر پی آر او اور گاؤں کے نمبروں سے رابطے میں ہیں تاکہ صورتحال پر گہری نظر رکھیں۔

محکمۂ موسمیات نے جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش ہونے کی پیشین گوئی کی ہے۔ لداخ کے کچھ علاقوں میں بھی ہلکی بارش ہونے کی پیشین گوئی کی گئی ہے۔

خراب موسم کی وجہ سے سرینگر ۔ جموں قومی شاہراہ، سرینگر لیہہ قومی شاہراہ، مغل روڈ اور سادھنا روڈ پر ٹریفک میں خلل پیدا ہو سکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.