ETV Bharat / state

کشمیر کے بیشتر مقامات پر گذشتہ شب سے بارش کا سلسلہ شروع - Kashmir

محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 27 جولائی سے کشمیر وادی اور جموں صوبے میں عمومی طور آسمان ابر آلود رہے گا اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا سلسلہ شروع ہوگا جو رواں ماہ کی 30 تاریخ تک جاری رہے گا۔

کشمیر کے بیشتر مقامات پر گزشتہ شب سے بارش کا سلسلہ شروع

author img

By

Published : Jul 28, 2021, 1:11 PM IST

شہر سرینگر سمیت وادی کشمیر کے بیشتر مقامات پر گذشتہ شب سے بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

منگل کے روز موسم گرم اور مرطوب رہنے کے بیچ محکمہ موسمیات نے 28 سے 30 جولائی تک مون سون بارش کی پیش گوئی کردی تھی۔

کشمیر کے بیشتر مقامات پر گزشتہ شب سے بارش کا سلسلہ شروع

اس دوران شہر سرینگر سمیت وادی کے دیگر مقامات میں بھی 27 اور 28 جولائی کی درمیانی شب سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ شروع ہوا۔

محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 27 جولائی سے کشمیر وادی اور جموں صوبے میں عمومی طور آسمان ابر آلود رہے گا اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا سلسلہ شروع ہوگا جو رواں ماہ کی 30 تاریخ تک جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: Cloudburst: کشتواڑ کے دچھن میں بادل پھٹنے سے 6 افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ

اُدھر جموں خطے میں تیز اور موسلادار بارش کا سلسلہ شروع ہونے کی پیش گوئی کی گئی جس کے نتیجے میں خطے کے مختلف علاقوں سے بہنے والے سبھی دریاؤں اور دیگر آبی ذخائر میں پانی کی سطح میں اضافہ ہوا سکتا ہے۔

اس دوران 28 سے 30 جولائی تک کشمیر وادی کے کئی مقامت میں الگ الگ اوقات پر ہلکی یا درمیانہ درجے کی بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جس سے گزشتہ دنوں کی جھلسا دینے والی گرمی سے لوگوں کو کافی حد راحت ملے گی۔

خیال رہے وادی کشمیر میں شدت کی گرمی نے 33 برس کا ریکارڈ توڈ دیا ہے کیونکہ سرینگر میں 3 دہائی سے زائد عرصے کے بعد 26 اور 27 جولائی کی درمیانی رات کا کم سے کم درجہ حرارت 24.6 ڈگری سیلسیش ریکارڈ کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.