ETV Bharat / state

Rahul Gandhi to Address in Srinagar: برفباری کے باوجود راہل گاندھی کے مداحوں اور پارٹی کارکنان کا ہجوم - Rahul gandhi Sher i Kashmir stadium

بھارت جوڑو یاترا راہل گاندھی کے سرینگر میں جلسہ سے خطاب کے ساتھ ہی اختتام ہوگی۔

a
a
author img

By

Published : Jan 30, 2023, 12:10 PM IST

Updated : Jan 30, 2023, 12:21 PM IST

Reactions on Bharat Jodo Yatra

سرینگر: گزشتہ روز بھارت جوڑو یاترا تاریخی گھنٹہ گھر پہنچی جہاں راہل گاندھی نے ترنگا لہریا۔ امروز سرینگر کے کانگریس دفتر میں ترنگا لہرانے کے بعد کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی شیر کشمیر اسٹیڈیم میں ایک جلسہ سے خطاب کریں گے۔ وادی کشمیر میں گزشتہ شام سے ہی شروع ہوئی بھارت برفباری کے باعث معمولات زندگی متاثر ہے تاہم مداحوں کی خاصی تعداد شیر کشمیر اسٹیڈیم پہنچ چکی ہے۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مداحوں نے کہا: ’’برفباری، گرمی یا سردی ہمیں راہل گاندھی کے استقبال سے نہیں روک سکتی۔‘‘ بھارت جوڑو یاترا کے حوالہ سے انہوں نے کہا: ’’بھارت جوڑو یاترا پر امن طور اختتام پذیر ہوئی، اس تاریخی یاترا نے پورے ملک کو جوڑ دیا۔‘‘ مداحوں نے راہل گاندھی کی ستائش کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ’’راہل گاندھی ہی اگلے وزیر اعظم ہوں گے۔‘‘

یہ بھی پڑھیں: Bharat Jodo Yatra بھارت جوڑو یاترا کا اثر ملک گیر سطح پر رہا، راہل گاندھی

ادھر، شیر کشمیر کرکٹ اسٹیڈیم اور اس کے گرد و نواح میں سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ برفباری اور ٹرانسپورٹ کی نقل و حمل میں حائل رکاوٹوں کے باعث جلسہ میں لوگوں کی تعداد میں کمی کی توقع ہے۔

مزید پڑھیں: Bharat Jodo Yatra شیر کشمیر کرکٹ اسٹیڈیم میں بھارت جوڑو یاترا کا اجلاس عام پیر کو ہوگا

etv play button

Last Updated : Jan 30, 2023, 12:21 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.