ملک گیر لاک ڈاؤن کے دوران جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے بہت سے طلبہ جو بیرون ممالک میں زیر تعلیم ہیں انہیں کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور وطن واپسی ان کے لیے ایک بڑا مسئلہ بنا ہوا ہے تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ اس وبا کی زنجیر کو توڑنے کا واحد راستہ یہ ہے لوگ گھروں میں بند محفوظ رہیں۔
بیرون ممالک سے لوٹنے والے تمام طلبہ کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے جبکہ بہت سے ایسے بھی طلبہ ہیں جنہیں اب قرنطینہ میں رکھنے کے بعد اپنے اپنے گھ بھیج دیا گیا ہے۔
اس دوران سرینگرکے مضافاتی علاقہ زینہ کوٹ میں واقع ایک مقامی ہوٹل میں تقریباً سوطلبہ جن کو قرنطینہ رکھا گیا تھا انہیں اب اپنے اپنے گھر بھیج دیا گیا ہے۔
جبکہ اس موقع پر موجود نارتھ زون ایس ڈی ایم نے ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت کرتے ہوئے یقین دلایا کہ انتظامیہ کی جانب سے طلبہ کو تمام تر سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔جبکہ طبی ماہرین کی جانب سے ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔
ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے ایک طالب علم نے انتظامیہ کی جانب سے سے کیے گیے انتظامات کی تعریف کی اور اطمنان کا اظہار کیا۔