ETV Bharat / state

سڑکوں سے برف نہ ہٹانے پر انتظامیہ کے خلاف احتجاج

شمالی قصبہ ہندواڑہ سے قریب 30 کلومیٹر دور شلتھرا مَلک پورہ ہرل نامی گاؤں کی رابطہ سڑکیں ہنوز برف سے ڈھکی ہوئی ہیں، جس پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے مقامی لوگوں نے زوردار احتجاج کیا اور انتظامیہ کے خلاف برہمی کا اظہار کیا۔

سڑکوں سے برف نہ ہٹائے جانے پر انتظامیہ کے خلاف احتجاج

author img

By

Published : Feb 17, 2021, 3:57 PM IST

جموں و کشمیر کے شمالی قصبہ ہندوارہ سے قریب 30 کلومیٹر دور شلتھرا ملک پورہ ہرل گاؤں کی رابطہ سڑکوں سے برف نہ ہٹائے جانے پر مقامی لوگوں نے انتظامیہ کے خلاف ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

سڑکوں سے برف نہ ہٹائے جانے پر انتظامیہ کے خلاف احتجاج

انتظامیہ کے خلاف احتجاج کر رہے لوگوں کا کہنا ہے کہ' اگرچہ متعلقہ محکمہ نے شلتھرا تک کی سڑکوں سے برف ہٹائی ہیں، لیکن ملک پورہ میں نہ مشین آئی نہ ہی محکمے کے افسران نے ان کے مسئلے کی طرف کوئی توجہ دی۔

مقامی باشندہ نذیر احمد نے بتایا کہ' اگر چہ سڑک سے برف ہٹانے کے لئے یہاں کے بی ڈی سی کو بھی فون کیا لیکن انہوں نے فون رسیو نہیں کیا اور نہ ہی انتظامیہ کے کسی افسر نے ہماری طرف کوئی دھیان دیا، جس کی وجہ سے ملک پورہ شلتھراکی سڑک ابھی بھی برف سے ڈھکی ہوئی ہیں اور لوگوں کو عبور و مرور کافی دشواریوں کا سامنا ہے۔

مزید پڑھیں: راجوری: آئی ای ڈی کو ناکارہ بنایا گیا

انہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر کپوارہ سےمطالبہ کیا کہ' مَلک پورہ کی جانب توجہ دیں، تاکہ لوگوں کے مشکلات کا ازالہ ہوسکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.