ETV Bharat / state

Protest in Srinagar: سرینگر میں کان کنی سے وابستہ افراد کا احتجاج

بی جے پی رہنما اور ڈی ڈی سی ممبر بالہامہ کے ساتھ کان کنی سے وابستہ افراد نے گورنر انتظامیہ کے خلاف سرینگر میں احتجاج کیا اور الزام عائد کیا کہ انہیں بلا وجہ پریشان کیا جا رہا ہے Protest of mining people in Srinagar۔

Protest in Srinagar
Protest in Srinagar
author img

By

Published : Jun 5, 2022, 5:18 PM IST

سرینگر: کان کنی سے وابستہ سینکڑوں افراد نے آج بی جے پی کے سینیر رہنما و ڈی ڈی سی ممبر بالہامہ انجینیر اعجاز حسین کی موجودگی میں پانتھہ چوک سرینگر میں سراپا احتجاج کیا۔ وہ مطالبہ کر رہے تھے کہ انہیں کان کنی کا کام جاری رکھنے کی اجازت دے دی جائے۔ مظاہرین نے انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ انہیں بلاوجہ پریشان کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایل جی انتظامیہ کی جانب سے اجازت ملنے کے باوجود بھی انہیں علاقے کے افسران کام کرنے سے روک رہے ہیں Protest Against LG Administration in Srinagar۔

ویڈیو دیکھیے۔

بی جے پی کے سینئر رہنما و ڈی ڈی سی ممبر انجینیئر اعجاز حسین نے کہا کہ علاقے کے بیشتر لوگ کان کنی کے کام سے ہی اپنا روزگار چلاتے ہیں لیکن اگر انتظامیہ نے ان کے کام پر روک لگائی تو یہ لوگ فاقہ کشی کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔ اعجاز حسین نے انتظامیہ کو باخبر کیا کہ اگر انہوں نے علاقے کے لوگوں کو کام کرنے کی اجازت نہیں دی تو انتظامیہ کے خلاف پر تشدد مظاہرہ کریں گے۔

مزید پڑھیں:

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.