انسداد منشیات کا عالمی دن کے سلسلے میں آج ضلع پلوامہ کے سرکٹ ہاوس میں ایک روزہ سمینار منعقد کیا گیا۔ یہ سمینار محکمہ سوشل ویلفیر اور ڈرگ کنٹرول پلوامہ نے مشترکہ طور پر منعقد کیا۔
پروگرام میں ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ بصیر الحق چودھری مہمان خصوصی کے طور پر جبکہ ایس ایس پی اونتی پورہ محمد یوسف مہمان زی وقار کے بطور موجود رہے۔ ان کے علاوہ پروگرام میں اے ڈی سی پلوامہ محمد الطاف خان سوشل ویلفیئر کے عہدیداران، ڈرگ کنٹرول محکمے کے عہدیدار اور شرکاء کی ایک اچھی تعداد نے شرکت کی۔
پروگرام کے دوران ماہرین نے منشیات کے برے اثرات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ منشیات ایک بدعت ہے اور اسے ہمارا سماج تباہ ہو رہا ہے۔
ماہرین نے کہا کہ منشیات کی وجہ سے انسان نہ صرف جسمانی طور بلکہ روحانی طور پر بھی مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا منشیات سے بچنے کے لیے ہمیں ہر سطح پر کوشش کرنی چاہیے تاکہ ہمارا سماج منشیات سے پاک ہو جائے۔
یہ بھی پڑھیں: ایس ڈی ایف ملازمین کا انتظامیہ سے مستقل کرنے کی اپیل
ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ نے اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے گھروں میں ہی بچوں کو ایسی تربیت کرنی چاہیے تاکہ ہمارے بچے اس بدعت سے اپنے آپ کو دور رکھیں۔
انہوں نے کہا منشیات ایک زہر ہے جو ہماری نوجوان نسل کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں منشیات کے خلاف سختی سے پیش آنا چاہیے تاکہ ہمارے نوجوان جو ہمارا مستقبل ہیں کو ہم محفوظ کر سکیں۔