سرینگر : امور صارفین و عوامی تقسیم کاری محکمے کی انفورسمنٹ ونگ نے ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائی عمل میں لاکر 20 لاکھ روپے کی جرمانہ رقم وصول کی۔
انفورسمنٹ ونگ کی ٹیم نے اشیاء ضروریہ ایکٹ 1955 کی خلاف ورزی پر 26 دکانداروں سے 20600 روپے وصول کرنے کے علاوہ ایک مٹن کی دکان کو بھی سیل کیا ہے۔ یہ جرمانہ شہر سرینگر کے مختلف علاقوں بشمول صفا کدل، حول، لالبازار، حضرت بل، صدربل، سیدا کدل، صنعت نگر، راولپورہ اور دیگر ملحقہ علاقوں میں چلائی گئی مارکیٹ چیکنگ مہم کے دوران قصور وار دکانداروں سے وصولی گئی۔
واضح رہے رواں ماہ جولائی کے دوران پوری وادی میں 2000 روپے ای سی ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر 1892 تاجروں سے 800550 جرمانہ وصول کیا گیا ہے.
یہ بھی پڑھیں : Food Business Outlets : فوڈ بزنس آپریٹرز پر ڈیڑھ لاکھ روپے کا جرمانہ عائد