ETV Bharat / state

Central University of Kashmir's New VC پروفیسر اے رویندر سنٹرل یونیورسٹی کشمیر کے وی سی مقرر

author img

By

Published : Apr 1, 2023, 8:57 AM IST

Updated : Apr 1, 2023, 10:45 AM IST

پروفیسر اے رویندر ناتھ کو سنٹرل یونیورسٹی آف کشمیر کا وائس چانسلر مقرر کیا گیا ہے۔

Etv Bharatسنٹرل یونیورسٹی کشمیر
Etv Bharatسنٹرل یونیورسٹی کشمیر

سرینگر: مرکزی وزارت تعلیم نے پروفیسر اے رویندر ناتھ کو 5 سال کی مدت کے لیے سنٹرل یونیورسٹی آف کشمیر کا وائس چانسلر مقرر کیا ہے۔ حکومت ہند کے انڈر سکریٹری سی پی رتنا کرن نے اس سلسلے میں باضابطہ طور ایک سرکار مکتوب جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ صدر جمہوریہ ہند نے اپنے اختیارات کے تحت سنٹرل یونیورسٹی آف کشمیر کے وائس چانسلر کے طور پر پروفیسر اے رویندر ناتھ، ڈین فیکلٹی آف ٹیکنالوجی عثمانیہ یونیورسٹی حیدر آباد کو سی یو کے کا وائس چانسلر مقرر کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔

مکتوب میں کہا گیا کہ سنہ 2009 ایکٹ کے قانون 2 کے مطابق 5 برس کی مدت کے لیے سرکاری اعلامیہ کے بعد نئے تعینات ہونے والے وائس چانسلر کی مدت اس تاریخ سے شروع ہوگی جس دن سے وہ اپنا عہدہ سنبھالیں گے یا جب تک وہ 70سال کی عمر کو پہنچ جائیں گے۔ مکتوب میں مزید کہا گیا ہے کہ سنٹرل یونیورسٹی آف کشمیر کے وائس چانسلر کے طور پروفیسر اے رویندر ناتھ کی خدمات کی شرائط و ضوابط وہی ہوں گے جو کہ یونیورسٹی کے ایکٹ، قوانین اور آرڈیننس میں درج ہیں۔ واضح رہے کہ کشمیر یونیورسٹی وائس چانسلر کی تعیناتی عمل میں لانے کے لیے 19 امیدواروں کو شارت لسٹ کیا گیا تھا۔ اس حوالے سے پینل نے تین ناموں کی تجویز کی تھی جسے جموں و کشمیر انتظامیہ کو بھیجا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Kashmir University New VC: کشمیر یونیورسٹی کے نئے وائس چانسلر کے لیے تین ناموں کی فہرست حکومت کو روانہ

Last Updated : Apr 1, 2023, 10:45 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.