ETV Bharat / state

سروس سلیکشن بورڈ چیئرمین کے پرائیویٹ سیکریٹری گردھاری لال معطل

لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ نے سروس سلیکشن بورڈ چیئرمین کے پرائیوٹ سیکریٹری گردھاری لال کو معطل کرنے کے احکامات صادر کرتے ہوئے جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے ایڈیشنل سیکریٹری شبیر حسین (آئی اے ایس) کو معاملے کی تحقیقات کرنے کی ہدایت دی ہے۔ انہیں دو ہفتوں کے اندر رپورٹ پیش کرنے کو کہا گیا ہے۔

سروس سلیکشن بورڈ چیئرمین کے پرائیویٹ سیکریٹری گردھاری لال معطل
سروس سلیکشن بورڈ چیئرمین کے پرائیویٹ سیکریٹری گردھاری لال معطل
author img

By

Published : Jul 17, 2021, 6:50 PM IST

جموں و کشمیر کی انتظامیہ نے سروس سلیکشن بورڈ چیئرمین کے پرائیوٹ سیکریٹری گردھاری لال کو معطل کرنے کے احکامات صادر کے ہیں۔

اس حوالے سے جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے باضابطہ ایک حکم نامہ جاری کیا گیا ہے۔ گردھاری لال جموں وکشمیر سروس سلیکشن بورڈ کے چیئرمین آفس میں پرائیویٹ سیکریٹری کے طور پر تعینات تھے۔

جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کیے گئے حکمنامے کے رو سے معطلی کے دوران گردھاری لال جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ اٹیچ رہیں گے۔

مزید پڑھیں: جموں و کشمیر ہائی کورٹ کا نام تبدیل

اگر چہ گردھاری لال کو معطل کرنے کی جوہات کا ابھی پتہ نہیں چلا ہے تاہم حکمنامے کےمطابق معطلی کے حوالے سے جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ میں ایڈیشنل سیکریٹری شبیر حسین (آئی اے ایس) کو معاملے کی تحقیقات کرنے کو کہا گیا ہے جبکہ آئندہ 15 دنوں کے اندر اندر اپنی تحقیقاتی رپورٹ پیش کرنے کا حکم بھی جاری کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.