پرنسپل چیف کنزرویٹر آف فارسٹس ڈاکٹر موہت گیرا نے ایڈشنل پرنسپل چیف کنزرویٹر ٹی ربی کمار اورکنزرویٹر سوتھ سرکل ارفان علی شاہ ،ڈی ایف او اونتی پورہ ڈاکٹر شیخ معرآج الدین و دیگر افسروں کے ہمراہ آج ضلع پلوامہ کے لدھو گوسانی ناڑ پانپور فارسٹ ایریا کا دورہ کیا۔ اس دورے کے دوران انہوں نے گوسانی ناڑ وسترون 4 کلو میٹر مسافت والے ٹریک کا افتتاح کیا۔ Inagurated 4km Long Gousani Nad Wasturwan Trak
پرنسپل چیف کنزرویٹر نے کہا کہ وہ مزید ٹریکس بھی بنالینگے اور ان ٹریکوں کو بہتر طریقے سے ڈیولوپ کرینگے تاکہ ٹریکرس کو کسی بھی قسم کی مشکلاتوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
پروگرام کے دورآن پرنسپل چیف کنزرویٹر نے گسانی ناڑ کی پہاڑی کے دامن میں دیودار کا پودا لگا کر شجر کاری مہم کا بھی آغاز کیا جہاں اب سیکنڑوں پودے لگاۓ جاٸنگے۔