ETV Bharat / state

متعدد ریاستوں میں کووڈ کیسز میں اضافہ، کشمیر الرٹ پر - corona cases in Jammu and Kashmir

جموں و کشمیر میں گزشتہ چند ہفتوں سے کورونا کیسز میں کمی ہو رہی تھی لیکن کشمیر کے حالیہ رجحان سے پتا چلتا ہے کہ یہاں بھی کورونا کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔

متعدد ریاستوں میں کووڈ کیسز میں اضافہ، کشمیر الرٹ پر

author img

By

Published : Feb 21, 2021, 6:49 AM IST

بھارت کی کچھ ریاستوں میں کووڈ 19 کے بڑھتے ہوئے معاملات کے پیش نظر جموں و کشمیر حکومت انفیکشن کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے حفاظتی اقدامات اٹھا رہی ہے۔

ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے سرینگر میں منعقدہ اجلاس میں کشمیر ڈویژن میں انفیکشن کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کیں۔

انہوں نے سرینگر ہوائی اڈے پر احتیاطی طریقہ کار کو مستحکم کرنے کی ہدایت کی اور سرینگر اور بڈگام ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ وہاں پر مزید کورونا وائرس کی جانچ کی سہولیات مرتب کریں۔

ڈاکٹر شاہد نے ہدایت کی کہ کسی مسافر کو ایئرپورٹ سے باہر جانے کی اجازت نہیں دی جانی چاہئے جب تک کہ ان کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ موصول نہیں ہوتی ہے۔

یہ ہدایات کشمیر کے اندر حالیہ رجحان کے تناظر میں سامنے آئیں ہیں جس میں دیکھا گیا کہ کشمیر میں کورونا انفیکشن سے ایک بار پھر اضافہ ہو رہا ہے۔

دریں اثنا یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ان مسافروں کو ائیسولیٹ جن کی رپورٹ مثبت پائی جارئے گی تاکہ انفیکشن پر قابو پایا جا سکے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ ان کے روانگی والے شہروں سے 48 گھنٹوں پرانے آر ٹی پی سی آر منفی رپورٹس کے حامل افراد کو سری نگر ہوائی اڈے پر جانچ نہیں کرنی ہوگی۔

میٹنگ میں جن مسافروں نے 48 گھنٹے قبل ٹیسٹ کیا ہو اور اس کا نتیجہ منفی ہو ان کو سرینگر ایئر پورٹ پر دوبارہ ٹیسٹ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

واضح رہے گزشتہ 24 گھنٹوں میں جموں و کشمیر میں 68 نئے کورونا فعال کیسز درج کئے گئے ہے جن میں جموں میں 18 اور کشمیر میں 50 شامل ہے۔

کورونا وائرس سے جموں و کشمیر میں اب تک 1954 ہلاکتیں ہوئی ہیں جبکہ 12319 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.