ETV Bharat / state

'جموں و کشمیر کی اکثریت نے پانچ اگست 2019 کے فیصلے کو قبول نہیں کیا'

author img

By

Published : Dec 26, 2020, 4:45 PM IST

عمر عبداللہ نے کہا کہ پی اے جی ڈی کے فاتح امیدواروں کو دھمکی دی جارہی ہے، ذلیل کیا جارہا ہے اور اپنی پارٹی میں شامل ہونے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔

omer abdullah
عمر عبداللہ

جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلی اور نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے ہفتہ کے روز جموں و کشمیر کے دارالحکومت سری نگر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے الزام لگایا کہ انتظامیہ گپکار ڈکلیریشن (پی اے جی ڈی) کے جیتنے والے امیدواروں کو جموں و کشمیر اپنی پارٹی (جے کے اے پی) میں شامل ہونے پر مجبور کرنے کے لئے پولیس کا استعمال کر رہی ہے۔

عمر عبداللہ

عمر نے سری نگر میں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا، "ایک طرف وزیر اعظم نریندر مودی اور ایل جی منوج سنہا نے ڈی ڈی سی انتخابات کے انعقاد پر فخر کا اظہار کیا ہے اور دعوی کیا ہے کہ جمہوریت جیت گئی ہے، لیکن دوسری طرف جمہوریت کو قتل کیا جا رہا ہے۔'

انہوں نے ایک کال ریکارڈنگ بھی چلائی جس میں یہ الزام لگایا گیا تھا کہ کس طرح شوپیاں سے تعلق رکھنے والی خاتون امیدوار کے شوہر کو مبینہ طور پر مجبور کیا گیا تھا کہ وہ اپنی بیوی کے بھائی کو حراست سے رہا کرنے کے بدلے اپنی بیوی کو اپنی پارٹی میں شامل کریں۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ "مجھے یہ وجوہات نہیں معلوم ہیں کہ یہ سب کس کے حکم پر کیا جا رہا ہے۔ پی اے جی ڈی کے فاتح امیدواروں کو دھمکی دی جا رہی ہے، ذلیل کیا جارہا ہے اور اپنی پارٹی میں شامل ہونے کے لیے مجبور کیا جا رہا ہے۔"

انہوں نے مزید کہا کہ اگر بی جے پی کے اعلی رہنما اپنے ترجمان سمیت ڈھول پیٹ رہے ہیں کہ جموں و کشمیر میں جمہوریت نے ڈی ڈی سی انتخابات کے ذریعہ جیت لیا ہے تو کیوں انتظامیہ کی طرف سے اس جمہوریت کو بدنام کیا جا رہا ہے جو پولیس کو جیتنے والے امیدواروں کو اپنی پارٹی میں شامل کرنے پر مجبور کر رہی ہے۔ "

انہوں نے کہا کہ شاید یہ سب ڈی ڈی سی انتخابات کے فیصلے کو تبدیل کرنے کے لئے کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا ، "یہ عمل شوپیان سے شروع ہوا ہے جہاں این سی کے سابق ​​ایم ایل سی شوکت گنائی اور این سی کے سینئر رہنما شبیر احمد کللے کو بلا وجہ نظربند رکھا گیا ہے۔ شاید ان رہنماؤں کی رہائی کی قیمت اپنی پارٹی میں شامل ہونا ہے۔ "

یہ بھی پڑھیں: ملیے جموں و کشمیر کی پہلی خاتون بس ڈرائیور سے

انہوں نے کہا، "اس طرح جموں و کشمیر میں جمہوریت کا قتل کیا جارہا ہے۔" "میں حیرت زدہ ہوں کہ اگر پارلیمنٹ میں اینٹی ڈیفیکشن قانون ہے، اور اسمبلی میں بھی ہے، تو کیوں کشمیر میں اسی قانون پر عمل درآمد نہیں کیا جا رہا ہے۔"

انہوں نے کہا کہ ڈی ڈی سی انتخابات کا فیصلہ بالکل واضح ہے کہ لوگوں نے پی اے جی ڈی کو ووٹ دیا اور یہ پیغام دینے کی کوشش کی ہے کہ "5 اگست، 2019 کا فیصلہ جموں و کشمیر کے بیشتر لوگوں کو قبول نہیں ہے۔ انہوں نے کہا ، "میں یہ دعوی نہیں کرتا کہ 100 فیصد لوگ ہمارے ساتھ ہیں لیکن ہاں، اکثریت نے اگست 5، 2019 کے فیصلے کے خلاف ووٹ دیا ہے۔"

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.