ETV Bharat / state

President's Kashmir visit صدر جمہوریہ کی سرینگر میں آمد

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 11, 2023, 9:46 AM IST

Updated : Oct 11, 2023, 12:38 PM IST

صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو آج جموں و کشمیر کے دو روزہ دورہ پر سرینگر پہنچ چکی ہے۔ جس کے پیش نظر سرینگر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ Security arrangements in srinagaar

صدر جمہوریہ کی آج سرینگر آمد
صدر جمہوریہ کی آج سرینگر آمد

سرینگر: صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو آج مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے دو روزہ دورے پر گرمائی دارالحکومت سرینگر پہنچ چکی ہے۔ وہ اپنے دورے کے دوران سرینگر میں کشمیر یونیورسٹی کے کانووکیشن میں شرکت کرے گی۔ وہیں 12 اکتوبر کو وہ جموں صوبے میں ماتا ویشنو دیوی کے مندر بھی جائے گی۔

جموں و کشمیر انتظامیہ کے ایک سینیئر افسر نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ "صدر مرمو کا جموں و کشمیر دورہ آج سے شروع ہوگا۔ وہ تقریبا 10 بجے سرینگر ہوائی اڈے پہنچے گی۔ وہاں سے اُن کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے فوج کی 15 کارپس کے ہیڈ کوارٹر بادام باغ کنٹونمنٹ لے جایا جائے گا۔ وہاں وہ وار میموریل پر گل باری کرے گی۔ اس کے بعد وہ کشمیر یونیورسٹی کے لیے روانہ ہو جائے گی۔ یونیورسٹی کی 20 کانووکیشن میں وہ بطور چیف گیسٹ شرکت کرے گی۔ کشمیر یونیورسٹی کے اس کانووکیشن میں 400 طلبہ کو تہنیت پیش کی جائے گی۔ کانووکیشن کے بعد وہ راج بھون میں مقامی قبائلی گروپوں کے ارکان اور سیلف ہیلپ گروپس کی خواتین سے بات چیت کرنے کے علاوہ وہاں ان کے اعزاز میں منعقد ہونے والے ایک شہری استقبالیہ میں بھی شرکت کریں گی۔ صدر جمہوریہ ہند کا شام کو جھیل ڈل کا دورہ کرنے کا بھی امکان ہے۔

مزید پڑھیں: صدر ہند کے دورے کے پیش نظر سرینگر میں سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات

صدر مرمو کے آئندہ روز کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے افسر کا کہنا تھا کہ "کل یعنی جمعرات کو وہ جموں روانہ ہونگے اور وہاں وہ شری ماتا ویشنو دیوی کے مندر کا دورہ کریں گی جہاں وہ تمیرنو پاروتی بھون اور اسکائی واک کا افتتاح کریں گی۔ اس کے بعد وہ وہاں بھی چند وفود سے ملاقات کرے گی اور پھر واپس دہلی کے کیے روانہ ہو جائے گی۔

صدر جمہوریہ ہند کے دورہ کے پیش نظر شہر سرینگر اور یونیورسٹی کے گرد و نواح میں سیکیورٹی فورسز کی تعیناتی میں اضافہ کردیا گیا ہے اور ہر آنے جانے والے کی تلاشی لی جارہی ہے۔ وہیں جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور جموں و کشمیر پولیس کے ڈائریکٹر جنرل دلباغ سنگھ نے بھی صدر مرمو کی آمد کے پیش نظر سیکیورٹی جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔

Last Updated : Oct 11, 2023, 12:38 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.