ETV Bharat / state

آن لائن فارمیسی رجسٹریشن کے لئے پورٹل کا آغاز - فارمیسی ایکٹ 1948

جموں و کشمیر فارمیسی کاؤنسل کے طرز عمل کی سراہنا کرتے ہوئے فائنانشل کمشنر نے متعلقہ افراد کو اس کوشش سے فائدہ پہنچنے کی امید کا اظہار کیا۔

drugs
ادویات
author img

By

Published : Dec 16, 2020, 11:03 PM IST

جموں و کشمیر کے فائنانشل کمشنر برائے صحت و طبی تعلیم اتل ڈلو نے فارمیسی رجسٹریشن اندراج و میعاد میں توسیع کے لیے فارمیسی ایکٹ 1948کے تحت آن لائن پورٹل کا اجرا کیا۔

کم از کم تین امیدواروں، جنہوں نے سبھی متعلقہ دستاویزات اپلوڈ کیے تھے، کو موقع پر ہی 'رجسٹرڈ فارماسسٹ' کی سند اجرا کی گئی۔

جموں و کشمیر فارمیسی کائونسل کے طرز عمل کی سراہنا کرتے ہوئے فائنانشل کمشنر نے متعلقہ افراد کو اس کوشش سے فائندہ پہنچنے کی امید کا اظہار کیا۔ انہوں نے ادویہ فروشوں کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ فارمسسٹ ہیلتھ کیئر میں ایک کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ فارمیسی کونسل مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں فارمیسی کے طرز عمل اور پیشے کو منظم کرنے اور فارمیسی کے پیشہ سے وابستہ افراد کے درمیان ضابطہ اخلاق کو برقرار رکھنے کی بھی پوری کوشش کرے گی۔

اتل ڈلو نے جموں و کشمیر فارمیسی کائونسل کی کاوشوں کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ آن لائن رجسٹریشن کا عمل شروع کیے جانے سے امیدواروں کو نئی رجسٹریشن اور توسیع کے لیے از خود دفاتر کے چکر کاٹنے کے بجائے آن لائن ہی سبھی خدمات میسر ہوں گی۔

'ہم دفعہ 370 اور 35اے کی واپسی کے خواہاں ہیں'

انہوں نے کہا کہ شفافیت اور مقررہ وقت پر کام کو مکمل کرنے کے سبب ہی فارمسسٹ حضرات کو درپیش مسائل کا ازالہ ممکن ہو سکے گا۔

دریں اثناء، اتل ڈلو نے جموں و کشمیر فارمیسی کائونسل کے صدر کو فارمسسٹ حضرات کے لیے وقتا فوقتا ورکشاپ اور ٹریننگ فراہم کیے جانے کی بھی تلقین کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.