جموں و کشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ نے کہا کہ سرینگر میں اگرچہ عسکریت پسندوں اور عسکری کاروائیوں میں اضافہ ہوا ہے تاہم سیکورٹی فورسز ان کی تعداد کو کم کرنے میں کامیاب ہوں گے۔
سرینگر میں نوجوانوں کے لیے کرکٹ ٹورنامنٹ کی تقریب میں دلباغ سنگھ نے کہا کہ گزشتہ برس سرینڈر پالیسی کے تحت 36 عسکریت پسندوں نے تصادم کے دوران سرنڈر کیا ہے۔
انہوں نے مذید کہا کہ پولیس کی سرنڈر پالیسی بدستور جاری رہے گی۔
قابل ذکر ہے کہ حالیہ دنوں پولیس نے سرینگر ضلع میں سرگرم اور مطلوب نو عسکریت پسندوں کی فہرست جاری کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ماسک کے بغیر لوگوں کو جرمانہ ہوگا: ڈی سی سرینگر
دلباع سنگھ نے مزید کہا کہ پاکستان نے پنجاب کے طرز پر جموں و کشمیر میں بھی منشیات کا تحفہ دیا ہے جس کے برے اثرات نوجوانوں پر مرتب ہو رہے ہیں۔
دلباغ سنگھ نے کہا کہ پاکستان لائن آف کنٹرول اور انٹرنیشنل بارڈر سے ڈرون اور دراندازی کے ذریعہ منشیات جموں و کشمیر میں بھیج رہا ہے، تاہم پولیس بیشتر کوششوں کو ناکام بنانے میں کامیاب ہو رہی ہے۔