ETV Bharat / state

سرینگر: پولیس اہلکار پرعسکریت پسندوں کا حملہ - جموں و کشمیر نیوز

سرینگر کے خانیار علاقے میں نامعلوم عسکریت پسندوں نے پولیس اہلکار پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار کی موت ہوگئی۔

پولیس اہلکار ہلاک
پولیس اہلکار ہلاک
author img

By

Published : Sep 12, 2021, 5:06 PM IST

Updated : Sep 13, 2021, 9:38 AM IST

عسکریت پسندوں کے حملے میں زخمی اہلکار کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں دوران علاج ان کی موت ہوگئی۔ ہلاک پولیس اہلکار کی شناخت سب انسپکٹر ارشد کے طور پر ہوئی ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج

یہ حملہ خانیار پولیس اسٹیشن کے قریب ہوا جب نامعلوم عسکریت پسند آئے اور فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔

اس پوری واردات کے سی سی ٹی وی فوٹیج بھی جاری کردیئے گئے ہیں۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں صاف دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح نامعلوم عسکریت پسند پولیس اہلکار پر فائرنگ کرکے فرار ہورہا ہے۔ حملہ آور نے بہت ہی قریب آکر پولیس اہلکار پر گولیاں چلائی۔

حملے کے فوری بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرکے تلاشی کارروائی شروع کردی ہے۔ حملے میں ہلاک ہونے والے سب انسپکٹر ارشد کا تعلق شمالی کشمیر کے ہندواڑہ علاقے سے بتایا جارہا ہے۔

Last Updated : Sep 13, 2021, 9:38 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.