ETV Bharat / state

PM Narendra Modi On Article 370 مشترکہ میٹنگ میں مودی نے 370 کو منسوخ کرنے میں عوامی نمائندوں کے تعاون کی تعریف کی - Indian Constitution in jk state

پانچ اگست 2019 کو مرکزی حکومت نے پارلیمنٹ میں جموں وکشمیر کی نیم خود مختاری دفعہ 370 اور 35 اے کو منسوخ کرنے کی بل لائی تھی۔ پہلے یہ بل راجیہ سبھا میں پاس کی گئی، بعد میں وزیر داخلہ نے اس بل کو لوک سبھا میں لایا اور بھاری اکثریت کے ساتھ یہ بل لوک سبھا سے بھی پاس ہوگئی۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 19, 2023, 10:50 PM IST

مشترکہ میٹنگ میں مودی نے 370 کو منسوخ کرنے میں عوامی نمائندوں کے تعاون کی تعریف کی

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو آئین کے آرٹیکل 370 کو منسوخ کرنے میں عوامی نمائندوں کے تعاون پر روشنی ڈالی اور کہا کہ آج جموں و کشمیر میں امن ہے اور ہر علاقہ ترقی کر رہا ہے۔پُرانے پارلیمنٹ ہاؤس کے سنٹرل ہال میں راجیہ سبھا اور لوک سبھا کے اراکین کے خصوصی طور پر منعقدہ مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے فخریہ انداز میں اس بات پر زور دیا کہ ہمارے آباؤ اجداد کے ذریعہ ہمیں دیا گیا آئین اب جموں و کشمیر میں نافذ ہو رہا ہے۔
وزیر اعظم نریند مودی نے کہا کہ ’’آج جموں و کشمیر امن اور ترقی کی راہ پر آگے بڑھ رہا ہے اور اس کے لوگ مزید مواقع کو ہاتھ سے جانے نہیں دینا چاہتے‘‘۔
قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر میں آرٹیکل 370 کو منسوخ کرکے ریاست کو دوبارہ منظم کرنے کی قراردادوں کو 5 اگست 2019 کو پارلیمنٹ نے منظور کیا تھا۔
مزید پڑھیں:

Parliament Special Session 2023 ہمیں سب سے پہلے خود کفیل بھارت بنانے کے مقصد کو پورا کرنا ہوگا:پی ایم مودی

واضح رہے کہ پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو تنگ ذہنیت سے اوپر اٹھ کر عالمی سطح پر بڑی کامیابی حاصل کرنے کی ملک کی خواہش کو ترجیح دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ پی ایم مودی کی تقریر میں اپنی حکومت کی کامیابیوں کا تذکرہ کیا گیا جس میں دہشت گردی سے لڑنے کیلئے آرٹیکل 370 کے خاتمے سے لیکر بھارت کو اختراعی مرکز بنانے کی پالیسیاں شامل تھیں ۔پی ایم مودی کی تقریر کا مرکزی پہلو 2047 تک بھارت کو ایک ترقی یافتہ ملک میں تبدیل کرنے پر مرکوز تھا۔

وزیراعظم مودی نے کہا کہ"یہ دفاع، توانائی، مینوفیکچرنگ سیکٹر، زراعت جیسے تمام شعبوں میں خود کفیل ہونے کا وقت آگیا ہے۔ ہمارے پاس مضبوطی اور عزم ہونا چاہیے کہ میک ان انڈیا پروڈکٹس کو دنیا میں بہترین قرار دیا جائے۔انھوں نے کہا کہ آئیے ذہن سازی کریں جو ہمیں عالمی سطح پر بڑا کھیلنے سے روکتی ہے۔

(یو این آئی مشمولات کے ساتھ)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.