ETV Bharat / state

'جراثیم کش ادویات انسانی جان کے لئے خطرناک '

جہاں ایک جانب جراثیم کش ادویات کے بے تحاشہ استعمال سے باغ مالکان اور کسانوں کو کافی نقصانات برداشت کرنے پڑ رہے ہیں وہیں اس کے استعمال سے ماحول پر بھی کافی منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ اس کے اثر سے کئی چرند و پرند نایاب ہونے کے دہانے پر ہیں اور زمین بنجر ہوتی جا رہی ہے۔

جراثیم کش ادویات انسانی جان کے لئے خطرناک

author img

By

Published : Jun 9, 2020, 8:48 PM IST

ماہرین کا ماننا ہے کہ جراثیم کش ادویات کا استعمال کافی سمجھ داری سے اور مستقبل کو مد نظر رکھ کر کیا جانا چاہیے۔

جراثیم کش ادویات انسانی جان کے لئے خطرناک

ماہر ماحولیات ڈاکٹر عارفہ نذیرجٹ خان نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 'جراثیم کش ادویات کے معنی ہیں جراثیم کو مارنے والی ادویات۔ وہ جراثیم جو ہمارے لہلہاتی ہوئی فصلوں کو تباہ و برباد کر دیتے ہیں۔ جراثیم کش ادویات کا استعمال ضروری ہے تاہم اگر بے تحاشہ اس کا استعمال کیا جانے لگا تو یہ صرف ماحولیات ہی نہیں بلکہ انسانی جان کے لئے بھی خطرناک ہے۔'

ان کا مزید کہنا تھا کہ 'انہیں جراثیم کی وجہ سے ماحول میں آلودگی پھیلتی ہے۔ ان جراثیم کش ادویات کے بے تحاشہ استعمال سے زمین اپنی زرخیزی کھو دیتی ہے۔ ادویات اگر دریا یا جھیل میں بہہ جاتے ہیں تو وہاں پانی میں آکسیجن کی مقدار میں کمی آجاتی ہے'۔

جراثیم کش ادویات کے بے تحاشہ استعمال کو روکنے کے لیے تجویز پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 'ہمیں ایک پروٹوکول کے تحت کام کرنے کی ضرورت ہے۔ اس سے وابستہ افراد کے لیے اس تعلق سے بیداری اور جانکاری کی مہم چھیڑنے ضروری ہیں۔ اس سے نہ صرف وہ ان ادویات کا استعمال سنجیدگی سے کریں گے بلکہ تبھی کریں گے جب ضروری ہو۔'

قابل ذکر ہے کہ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے حال ہی میں شائع کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ تین برسوں میں 442 افراد جراثیم کش ادویات کی وجہ سے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 94 فیصد اموات پنجاب اور مہاراشٹر میں واقع ہوئی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.