ETV Bharat / state

ہندوپاک کے درمیان جنگ بندی معاہدوں پر اتفاق نیک شگون - پاکستان کی افواج کے درمیان سرحدی فائرنگ

پیپلز ڈیموکریٹک فرنٹ کے چئیرمین حکیم یاسین نے بھارت اور پاکستان کی افواج کے درمیان سرحدی فائرنگ اور گولہ باری کو روکنے پر اتفاق کو خطہ میں امن و امان کو نیک شگون قرار دیا ہے۔

ہندوپاک کے درمیان جنگ بندی معاہدے پر اتفاق نیک شگون

author img

By

Published : Feb 25, 2021, 8:38 PM IST

حکیم یاسین نے کہا کہ اس مثبت پیش رفت سے جموں و کشمیر کے سرحدی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو آئے روز کی گولہ باری اور فائرنگ سے ہونے والے جان و مالی نقصان سے نجات ملے گی۔ وہیں، سرحدی کشیدگی سے درپیش مسائل و مشکلات میں بھی کمی واقع ہو گی۔

پی ڈی ایف کے چیئرمین نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان ناخوشگوار تعلقات کا سب سے بڑا خمیازہ جموں و کشمیر کے معصوم عوام کو بھگتنا پڑتا ہے۔ دنوں ہمسایوں کے مابین دشمنی کی وجہ سے خطہ میں نہ صرف ہزاروں کی تعداد میں قیمتی انسانی جانوں کا زیاں ہوتا ہے بلکہ یہاں کی اقتصادیات پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

حکیم یاسین نے کہا کہ عالمی سطح پر بدلتے دفاعی، سیاسی، سماجی اور اقتصادی صورتحال کے پیش نظر بھارت اور پاکستان کو بھی مسئلہ کشمیر سمیت دیگر معاملات کو افہام و تفہیم کے ذریعہ حل کرنے کی پہل کو آگے بڑھا کر جموں وکشمیر کے عوام کو راحت دینی چاہیے۔

حکیم یاسین نے کہا کہ دونوں ہمسایہ ممالک کے ڈائریکٹر جنرل ملیڑری آپریشنز کے درمیان ہارٹ لائن پر جنگ بندی معاہدے پر من عن عمل پیرا رہنے پر ہوئی مثبت بات چیت جموں وکشمیر کے امن و امان اور خوشحالی کی نوید لے کر آئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.