ETV Bharat / state

PAGD Meet: سرینگر میں گپکار الائنس کی اہم میٹنگ

بتایا جا رہا ہے کہ اس میٹنگ میں دفعہ 370 کی بحالی کے ایشو پر گفتگو ہوگی جبکہ موجودہ صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

PAGD meet: سرینگر میں گپکار الائنس کی اہم میٹنگ

author img

By

Published : Aug 24, 2021, 12:12 PM IST

Updated : Aug 24, 2021, 1:07 PM IST

پیپلز الائنس فار گپکار ڈیکلیریشن (PAGD) کی ایک اہم میٹنگ منعقد ہو رہی ہے جس کی صدارت نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبد اللہ انجام دے رہے ہیں۔ سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبد اللہ گپکار الائنس (Gupkar Allaince) کے چیئرمین بھی ہیں۔

سرینگر میں گپکار الائنس کی اہم میٹنگ

اس میٹنگ میں الائنس کے تمام شرکاء کے علاوہ اعلیٰ سطح کے لیڈران بھی شرکت کر رہے ہیں۔

بتایا جا رہا ہے کہ اس میٹنگ میں دفعہ 370 کی بحالی کے ایشو پر گفتگو ہوگی جبکہ موجودہ صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

گپکار الائنس کی میٹنگ سے پہلے آج متعلقہ تحصیل دار نے کووڈ کا حوالہ دے کر میٹنگ منعقد کرنے کی اجازت نہیں دی تھی لیکن اس کے باوجود الائنس نے میٹنگ منعقد کی۔

مزید پڑھیں: افغانستان کی صورتحال پر جی سیون کا آن لائن اجلاس آج

یاد رہے کہ گپکار الائنس دفعہ 370 کی منسوخی کے ایک روز قبل یعنی چار اگست 2019 کو وجود میں آیا تھا جس کا مقصد جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کا سیاسی و قانونی طور دفاع کرنا تھا۔

دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد گپکار الائنس نے خصوصی حیثیت کی بحالی کے لیے پر امن اور سیاسی جدوجہد شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

گذشتہ دنوں الائنس نے وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ آل پارٹیز میٹنگ میں شرکت کی تھی، تاہم چند روز بعد الائنس کے بعض شرکاء نے اس میٹنگ کو بے سود بتایا تھا۔

Last Updated : Aug 24, 2021, 1:07 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.