پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق ممبر قانون ساز کونسل (ایم ایل سی) خورشید عالم نے پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے پارٹی سے استعفی دینے کی وجہ پارٹی کے پاس سیاسی وژن اور حکمت عملی کا فقدان بتایا ہے۔
ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ سے فون پر بات کرتے ہوئے خورشید عالم نے کہا "میں نے یہ فیصلہ پارٹی کے ساتھ اختلاف رائے کی وجہ سے لیا ہے اور میں پارٹی کے ایجنڈہ، حکمت عملی اور سیاسی ویژن سے بھی متفق نہیں تھا"۔
انھوں نے مزید کہا کہ فی الحال کسی دوسری پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کا کوئی ارادہ بھی نہیں ہے۔ تاہم انھوں نے یہ اشارہ ضرور دیا کہ وہ اپنے دوستوں اور خیر خواہوں سے مشورہ کرنے کے بعد ہی مستقبل کا فیصلہ کریں گے۔