شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ میں محکمہ بجلی کے عارضی ملازمین نے حکومت اور بجلی انتظامیہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے بتایا کہ ہمارے ساتھ کافی نا انصافی ہو رہی ہے کیونکہ حکومت بجلی کی نجکاری کرنا چاہتی ہے اور ہم اس کے خلاف ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ہم نے اس محکمہ کے لئے بے حد جدو جہد کی ہے اور حکومت ہم غریب لوگوں کو بے روزگار کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم لوگوں کو اب تک مستقل طور پر ملازمت نہیں دی گئی جس کے سبب ہم در بدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔ ہماری تنخواہیں بھی وقت پر نہیں ملتیں۔
مزید پڑھیں:
روشنی اراضی معاملے میں کانگریس کے سابق وزیر، رکن پارلیمان کا بیٹا شامل
انہوں نے مزید کہا کہ' ہم حکومت اور بالخصوص بجلی محکمہ کی انتظامیہ سےگزارش کرتے ہیں کہ وہ ہماری مشکلات کو سمجھ کر ہماری مدد کرے تاکہ ہمیں مزید مشکلات سے دو چار نہ ہونا پڑے۔