سرینگر: محکمہ موسمیات سرینگر کے ڈپٹی ڈائریکٹر مختار احمد نے کہا کہ جموں و کشمیر میں آج جزوی سورج گہن ہوگا۔سورج گہن تقریباً 4:15 بجے شروع ہوگا اور شام 5:45 تک رہے گا۔Solar Eclipse in JK
مختار احمد نے مزید کہا کہ سورج گہن ختم ہونے کے بعد غائب ہو جائے گا اور جیسا کہ مختلف ایجنسیوں کے مشورے ہیں لوگ گہن کے دوران براہ راست سورج کی طرف نہ دیکھیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کے دیگر حصوں میں سورج گہن دوپہر 2:30 بجے شروع ہوگا اور غروب آفتاب کے فوراً بعد شام 6:30 پر ختم ہوگا۔Mukhtar Ahmed Deputy Director MET Srinagar on solar eclipse
مزید پڑھیں: Kashmir Weather جموں و کشمیر میں جزوی سورج گرہن، موسم خشک رہنے کا امکان
واضح رہے کہ سورج گہن کے دوران چاند، زمین اور سورج کے درمیان آجاتا ہے۔ چاند کچھ منٹ کے لئے سورج کی روشنی کو جزوی طور پر یا پوری طرح چھپا دیتا ہے۔ امریکہ کی خلائی ایجنسی سال کے آخری سورج گہن کو دیکھنے کے لیے ایک لنک بھی دے گی تاکہ دنیا کے کسی بھی حصے کے لوگ اس سال کے آخری سورج گہن کو دیکھ سکیں۔
واضح رہے کہ ایک سال میں زیادہ سے زیادہ 5 سورج گہن ہوسکتا ہے لیکن عام طور پر ہم صرف دو سورج گہن ہی دیکھ سکتے ہیں۔