جموں و کشمیر میں عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا شدہ صورتحال کے پیش نظر انتظامیہ نے پیرول پر رہا قیدیوں کی پیرول مدت میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔
جموں و کشمیر کے داخلہ محکمہ کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان کے مطابق ’’مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر میں عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے بڑھتے خدشات کے پیش نظر پیرول مدت 8 ہفتے یعنی دو مہینوں کے لیے بڑھا دی گئی۔‘‘
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’اس سے پہلے جاری کیے گئے بیان میں یہ واضح کیا گیا ہے کہ قیدیوں کو پیرول پر رہا کیا گیا ہے۔ اور اگر صورتحال بہتر نہیں ہوتی تو پیرول کی مدت میں مزید دو مہینوں کا اضافہ کیا جاسکتا ہے۔‘‘
واضح رہے کہ رواں برس مارچ کی 29 تاریخ کو انتظامیہ نے معمولی معاملات میں سزا کاٹ رہے قیدیوں کو پیرول پر رہا کرنے کا فیصلہ لیا تھا۔