ETV Bharat / state

'والدین بچوں کو ملی ٹینسی کا راستہ اختیار کرنے سے روکیں' - jk news

کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار نے بتایا کہ ضلع بڈگام کے چاڈورہ علاقے میں ہوئے مسلح تصادم کے دوران جہانگیر احمد بٹ نامی ایک عسکریت پسند کو زندہ پکڑا گیا ہے جبکہ اس کا ساتھی ایس پی او الطاف حسن فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار

author img

By

Published : Oct 16, 2020, 7:55 PM IST

کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار نے کشمیری والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو ملی ٹینسی کا راستہ اختیار کرنے سے روکیں۔

انہوں نے چند روز قبل دو اے کے 47 رائفلوں کے ساتھ ایس او جی کیمپ چاڈورہ سے فرار ہونے والے ایس پی او الطاف حسن سے بھی کہا ہے کہ وہ خود سپردگی اختیار کر کے اپنی جان بچائیں۔

کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار

آئی جی پی وجے کمار نے یہ باتیں جمعہ کو یہاں ایک پریس کانفرنس میں وسطی ضلع بڈگام کے چاڈورہ میں ہونے والے ایک مسلح تصادم سے متعلق تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہیں۔ اس مسلح تصادم کے دوران جہانگیر احمد بٹ نامی ایک عسکریت پسند کو زندہ پکڑا گیا ہے جبکہ اس کا ساتھی ایس پی او الطاف حسن فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: تصادم کے دوران عسکریت پسند زندہ گرفتار

وجے کمار نے کہا: 'میں والدین سے اپیل کرنا چاہتا ہوں کہ وہ اپنے بچوں کو اس راستے پر چلنے سے روکیں۔ اگر جہانگیر کو ہماری ایک ہی گولی لگ جاتی تو وہ مارا جاتا۔ میں اپنے ایس پی او سے بھی کہتا ہوں کہ وہ واپس آئیں۔ قانونی کارروائی ہوگی لیکن اس کی جان بچ جائے گی'۔

ان کا مزید کہنا تھا: 'ہم ان کے والدین سے دو تین دنوں سے گزارش کر رہے تھے کہ وہ اپنے بیٹوں سے کہے کہ وہ واپس آجائیں اور ہم ان کے ساتھ کچھ نہیں کریں گے۔ ان کے خلاف صرف قانونی کارروائی ہوگی۔ اگر سکیورٹی فورسز اہلکار احتیاط سے کام نہیں لیتے تو یہ لڑکا جہانگیر مارا جاتا'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.