ETV Bharat / state

Owais Khan Book: اویس کی کتاب 'ڈی کوڈنگ دی ہارٹ' کیوں ہے خاص۔۔۔؟ - سرینگر اردو نیوز

ٹکنالوجی کے اس تیز رفتار دور میں اگرچہ کتابیں پڑھنے اور مطالعہ کرنے کا رجحان نئی نسل میں کم ہوتا جارہا ہے لیکن وادی کشمیر میں کئی ایسے نوجوان بھی ہیں جو نہ صرف کتب بینی بلکہ لکھنے کا شوق بھی رکھتے ہیں۔Owais Khan Book Decoding the Heart Extremely Useful for Batter Life

Owais Khan Book
اویس کی کتاب 'ڈی کوڈنگ دی ہارٹ' کیوں ہے خاص۔۔۔؟
author img

By

Published : Jun 2, 2022, 5:36 PM IST

سرینگر شہر کے کاؤڈارہ علاقے کے رہنے والے اویس خان نے 'ڈی کوڈنگ دی ہارٹ وینگ پرسنالٹی' نامی کتاب لکھی ہے جو کافی مقبول ہورہی ہے۔ اگرچہ کئی نوجوانوں نے الگ الگ موضوعات پر کتابیں لکھی ہیں لیکن اویس نامی اس نوجوان نے حوصلہ بڑھانے اور احساس کمتری کے شکار نوجوانوں کو باہر نکالنے کے لیے 'ڈی کوڈنگ دی ہارٹ وینگ پرسنالٹی ' نام کی کتاب مناظر عام پر لائی ہے ۔ 115 صفحات پر مشتمل اس کتاب میں شخصیت کو نکھارنے کے لیے 16اہم نکات پر بات کی گئی ہے۔کتاب میں ان نکات پر بہترین انداز اور آسان زبان میں تبصرہ کیا گیا ہے تاکہ ہر پڑھنے والے کو سمجھنے میں آسانی ہو اور وہ بہتر طور سے اسے اپنی زندگی میں اپنائے۔ Decoding the Heart

اویس کی کتاب 'ڈی کوڈنگ دی ہارٹ' کیوں ہے خاص۔۔۔؟

سرینگر کے کاؤڈارہ علاقے کے رہنے والے اویس خان نے اپنی ابتدائی اسکولی تعلیم سرینگر سے حاصل کی ہے اور ایم بی اے کی پڑھائی انہوں نے میرٹھ یونیورسٹی سے کی ہے۔ 30سالہ اویس خان کی دلچسپی، صلاحیت اور ذہانت دیگر نوجوانوں سے ذرا مختلف ہے۔ اسے زیادہ سے زیادہ لوگوں سے ملنا باتیں کرنا اور ان کے خیالات کو جاننا بے حد پسند ہے۔ لوگوں سے ملاقات کے دوران ان کے مشاہدے یہ بات آئی کہ ہمارے یہاں کئی نوجوان ایسے بھی ہیں جنہوں نے اعلی تعلیم حاصل تو کی ہے لیکن وہ خود کو بہتر طور پریزنٹ نہیں کر پاتے ہیں۔ ایسے میں تجربات کے بنا پر میں ان کے ذہن میں یہ خیال ابھار کر کیوں نہ پرسنالٹی ڈیولپمنٹ پر ایک کتاب تحریر کی جائے۔ اس کتاب کو لکھنے میں اویس کو تین برس کا عرصے لگا اور 'ڈی کوڈنگ دی ہارٹ ویننگ پرسنالٹی ' نامی کتاب آج آن لائن بھی دستیاب ہیں۔Book Decoding the Heart Extremely Useful for Batter Life

مزید پڑھیں: Gitanjali Kashmir Translation: 'گیتانجلی' کے کشمیری ترجمے کی رسم رونمائی

اویس اپنے والد کے کاروبار سنبھالنے کے ساتھ ساتھ مختلف کالجوں میں طلباء کو پرسنالٹی ڈیولپمنٹ پر لیکچرز بھی دیتے رہتے ہیں ۔وہیں اویس کی کتاب میں خاص بات یہ بھی کہ اس کا مطالعہ کرنے سے ان لوگوں کو بھی بے حد فائدہ ہوگا جو کہ زندگی سے مایوس ہوکر منشیات یا دیگر برائیوں میں مبتلا ہو چکے ہیں۔اویس کا دعوی ہے کہ اس کتاب کے پڑھنے سے احساس کمتری کے شکار نوجوانوں کو نہ صرف فائدہ ہوگا بلکہ ان میں خود اعتمادی بھی پیدا ہوگی۔'ڈی کوڈنگ دی ہارٹ وینگ پرسنالٹی ' نامی کتاب ان دنوں خوب فروخت ہو رہی ہے وہیں پڑھنے والے بھی مصنف کی بے حد ستائش کررہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.