سرینگر ضلع انتظامیہ نے عالمی وبا کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون کے خدشے کے پیش نظر بین الاقوامی مسافرین کے لیے تین خصوصی قرنطینہ مراکز قائم Quarantine Centers Set up in Srinagar کیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق یہ قرنطینہ مراکز تمام طبی سہولیات سے لیس دو ہوٹلز میں قائم کیے گئے ہیں۔
آفیشلز کے مطابق 'بین الاقوامی مسافرین کو سرینگر ایئر پورٹ Srinagar Airport پر کورونا ٹیسٹ کرائے جانے کے بعد آٹھ گھنٹوں تک قرنطینہ میں رہنا ہوگا۔'
انہوں نے مزید کہا کہ کورونا کی نئی قسم اومیکرون کی تصدیق کے بعد متاثرہ شخص کو ڈی آر ڈی او کووڈ اسپتال DRDO Covid Hospital ریفر کیا جائے گا۔
انتظامیہ کے مطابق یہ اقدام کورونا کی نئی قسم اومیکرون کے خدشے کے نظر اٹھائے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ برفباری کے دوران بین الاقوامی سیاحوں کی کثیر تعداد وادی کشمیر کا رخ کرتی ہے۔