ای ٹی وی بھارت کے ساتھ ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے برھان وانی اور ذاکر موسی کی تعریف کرنے سے انکار کیا ہے۔
عمر عبداللہ نے کہا کہ ’’میں نے برھان وانی اور ذاکر موسیٰ کی تعریف کبھی نہیں کی۔ میرا صرف اتنا کہنا تھا کہ عوام کو انتخابات سے دور نہیں رہنا چاہئے۔ علاقہ ترال میں ہی موسیٰ اور برھان تولد ہوئے اور بائیکاٹ کی وجہ سے پارلیمانی انتخابات میں بھی بی جے پی کو ترال سے ہی لیڈ حاصل ہوئی۔‘‘
انہوں نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہ سب کہنا (برھان اور موسیٰ کی) تعریف کیسے ہوئی؟‘‘
انکا مزید کہنا تھا کہ ’’مجھے لگتا ہے کہ جان بوجھ کر اور ایک سازش کے تحت نیشنل کانفرنس اور میری شبیہ خراب کی جا رہی ہے جو حکمران بی جے پی کے لئے فائدہ مند ہے۔‘‘