ETV Bharat / state

عمرعبدللہ نے سیاسی رہنماؤں کی رہائی کا مطالبہ کیا - عمر عبد اللہ

جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلی اور نیشنل کانفرنس کے رہنما عمر عبد اللہ نے جموں و کشمیر کے قید سیاسی رہنماؤں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

عمر عبدللہ نے سیاسی قیدیوں کی رہائی  کا مطالبہ کیا

author img

By

Published : May 4, 2020, 12:42 PM IST

جموں وکشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹویٹ پر لکھا: 'کچھ دنوں میں محبوبہ مفتی، علی محمد ساگر، شاہ فیصل پر عائد کیے گیے پی ایس اے کی میعاد ختم ہونے والی ہے اور یہ صحیح وقت ہے کہ ان رہنماؤں کو رہا کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا 'ان رہنماؤں کو بند رکھنے کی کوئی جواز نہیں بنتا ہے۔'

جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلی  اور نیشنل کانفرنس کے رہنما عمر عبد اللہ کا ٹویٹ

واضح رہے کہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر کے متعدد سیاسی رہنماوں کو نظر بند کیا گیا تھا۔ جس کے بعد عمر عبداللہ کو 24 مارچ کو تقریبا آٹھ ماہ کے طویل عرصے کے رہا کیا گیا تھا۔‎

انتظامیہ نے عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی کو سال گزشتہ آئینی دفعات 370 اور 35 اے کی تنسیخ اور سابق ریاست جموں و کشمیر کو دو وفاقی حصوں میں منقسم کرنے کے فیصلوں کے پیش 4 اگست کی شام کو نظر بند کیا تھا۔

اگرچہ 24 مارچ کو عمر عبداللہ کو تقریباً 8 ماہ بعد رہا کر دیا گیا ، تاہم محبوبہ مفتی اور دیگر سیاسی رہنما ابھی بھی نظر بند ہیں۔

اپنی رہائی کے بعد عمر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محبوبہ مفتی اور دیگر افراد کی رہائی کا مطالبہ بھی کیا تھا۔

انہوں نے مرکزی حکومت سے اپیل کی تھی کہ سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی سمیت جتنے بھی افراد جموں و کشمیر کے جیلوں میں یا ملک کی باقی ریاستوں میں نظر بند ہیں انہیں جلد از جلد رہا کیا جائے۔‎

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.