ETV Bharat / state

Kashmiri Student Died in Bangladesh عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی نے کشمیر طالبہ کی لاش واپس لانے کی اپیل کی

author img

By

Published : Sep 7, 2022, 1:46 PM IST

جموں و کشمیر کے سابق وزرائے اعلی عمر عبدللہ اور محبوبہ مفتی نے بنگلہ دیش میں زیر تعلیم کشمیری طالبہ کی موت پر وازارت امور داخلہ سے لاش واپس لانے کی اپیل کی۔ Omar Abdullah and Mehbooba Mufti appeal to foreign ministry

Omar Abdullah and Mehbooba Mufti appeal
عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی نے کشمیر طالبہ کی لاش واپس لانے کی اپیل کی

سری نگر: جموں و کشمیر کے سابق وزرائے اعلیٰ عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی نے وزارت امور خارجہ سے بنگلہ دیش میں زیر تعلیم کشمیری طالبہ کی لاش واپس لانے میں مدد کرنے کی اپیل کی ہے۔ Omar Abdullah and Mehbooba Mufti appeal to foreign ministry

بتادیں کہ جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ سے تعلق رکھنے والی ایم بی بی ایس طالبہ خوشبو منظور دختر منظور احمد کی بنگلہ دیش کے خواجی یونس علی میڈیکل کالج میں مبینہ طور پر کالج ہوسٹل سے گر جانے سے موت ہوئی ہے۔ نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے اس سلسلے میں وزارت امور خارجہ سے متوفی طالبہ کی لاش واپس لانے میں مدد کرنے کی اپیل کی ہے۔ MBBS student from South Kashmir dies in Bangladesh

  • Requesting @MEAIndia & @ihcdhaka for any possible help. The family is desperate to repatriate the mortal remains of Khusboo so she can be buried by the family & loved ones at home rather than far away surrounded by strangers. Please help. https://t.co/ujmQOaBKov

    — Omar Abdullah (@OmarAbdullah) September 7, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہاکہ ’میں وزارت امور خارجہ سے اس سلسلے ممکنہ مدد کرنے کی گذارش کرتا ہوں‘۔ ان کا ٹویٹ میں مزید کہنا تھا ’پسماندگان خوشبو کے جسد خاکی کو واپس لانے کے لیے بے قرار ہیں، وہ ان کو اجنبیوں کے بجائے اپنے رشتہ داروں اور دیگر احباب کی موجودگی میں اپنے آبائی علاقے میں دفن کر سکیں‘۔

پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے اس ضمن میں اپنے ایک ٹویٹ میں کہاکہ ’بنگلہ دیش کے خواجہ یونس علی میڈیکل کالج میں ایم بی بی ایس کی تعلیم حاصل کرنے والی خوشبو منظور ایک حادثے میں از جان ہوگئی۔ انہوں نے کہاکہ ’میری وزارت امور خارجہ سے گذارش ہے کہ وہ لاش کو جتنا ممکن ہوسکے اتنا جلد ملک واپس لائیں‘۔

  • Khusbhoo Manzur studying MBBS at Khwaja Younis Ali medical college in Bangladesh passed away in an accident. Request MEA to help repatriate her body to India as soon as possible. @DrSJaishankar @ihcdhaka

    — Mehbooba Mufti (@MehboobaMufti) September 7, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

متوفی طالبہ کے اہل خانہ نے بھی وزارت امور خارجہ اور جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے لاش واپس لانے میں مدد کرنے کی اپیل کی ہے۔

مزید پڑھیں:

یو این آئی

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.