ETV Bharat / state

'جموں و کشمیر میں عسکریت پسندوں کی تعداد میں کمی' - number of militants reduced

دلباغ سنگھ کا کہنا تھا کہ 'نوجوان ہمارا سرمایہ ہے اور مستقبل میں ملک کی باگ ڈور ان کے ہی ہاتھوں میں ہوگی۔ ان کو بھی عسکریت پسندی کے خلاف جاری لڑائی میں شامل ہونا چاہیے۔'

'جموں و کشمیر میں عسکریت پسندوں کی تعداد میں کمی'

author img

By

Published : May 21, 2021, 7:28 PM IST

جموں و کشمیر پولیس سربراہ دلباغ سنگھ کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر میں عسکریت پسندی کے گراف میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں عسکریت پسندوں کی تعداد کم ہوئی ہے اور ہماری کوشش ہے کہ اس میں مزید کمی لائی جائے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملک کے نوجوانوں کو بھی عسکریت پسندی کے خلاف جاری لڑائی میں شامل ہونا چاہئے۔

موصوف پولیس سربراہ نے ان باتوں کا اظہار جمعہ کو سرینگر میں 'قومی دہشت گردی مخالف دن' کی ایک تقریب کے حاشیے پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات چیت کے دوران کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'پورے ملک میں اکیس مئی کو قومی دہشت گردی مخالف دن کے بطور منایا جاتا ہے اور جموں و کشمیر میں بھی یہ دن منایا جاتا ہے'۔

ان کا کہنا تھا کہ نوجوان ہمارا سرمایہ ہے اور مستقبل میں ملک کی باگ ڈور ان کے ہی ہاتھوں میں ہوگی ان کو بھی عسکریت پسندی کے خلاف جاری لڑائی میں شامل ہونا چاہئے۔

موصوف نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وادی کشمیر میں عسکریت پسندوں کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا: 'وادی میں عسکریت پسندوں کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے پہلے عسکریت پسندوں کی تعداد تین سو کے آس پاس ہوتی تھی لیکن اب یہ تعداد دو سو کے آس پاس ہے'۔

سنگھ نے کہا کہ کورونا اور عسکریت پسندی کے خلاف جنگ جاری ہے اور ہم اس میں ضرور کامیاب ہوں گے۔

انہوں نے کہا: 'کورونا کا یہ دور بہت مشکل ہے میں پولیس، ہیلتھ ورکروں اور دوسرے فرنٹ لائن فائیٹرس کو سلام پیش کرتا ہوں جو اپنی جانوں کو جوکھم میں ڈال کر لوگوں کو بچا رہے ہیں'۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ لوگوں کو کورونا سے گھبرانے کے بجائے کووڈ پروٹوکال پر سختی سے عمل کرنا چاہئے۔

یو-این-آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.