ETV Bharat / state

پاکستان پرستوں کے خلاف سخت کاروائی ہونی چاہیے: الطاف ٹھاکر

author img

By

Published : Oct 30, 2021, 8:35 PM IST

بی جے پی ترجمان الطاف ٹھاکر نے بتایا کہ جو لوگ بھارت میں رہ رہے ہیں اور اس ملک کی سہولیات سے فائدہ اٹھاتے ہیں ان کو پاکستان کے گیت نہیں گانے چاہیے۔ جو ایسا کرے گا اس کے خلاف سخت کاروائی ہونی چاہیے کیونکہ ملک کے غداروں کے ساتھ کبھی رحم کا معاملہ نہیں ہونا چاہیے۔

'پاکستان پرستوں کے خلاف ایف آئی آر ہی نہیں، سخت کاروائی ہونی چاہیے'

پاکستان کے میچ جیتنے پر خوشی منانے اور پٹاخے جلانے والوں کو ملک مخالف اور غداد قرار دیتے ہوئے بی جے پی کے ترجمان الطاف ٹھاکر نے کہا ہے کہ پاکستان پرستوں کے خلاف صرف ایف آئی آر ہی نہیں درج ہونی چاہیے بلکہ سخت سے سخت سزا ملنی چاہیے۔

پاکستان پرستوں کے خلاف ایف آئی آر ہی نہیں، سخت کاروائی ہونی چاہیے

بی جے پی ترجمان نے ہفتے کے روز ترال میں ایک تقریب کے موقع پر میڈیا کے ساتھ بات کر رہے تھے۔ الطاف ٹھاکر نے بتایا کہ جو لوگ بھارت میں رہ رہے ہیں اور اس ملک کی سہولیات سے فائدہ اٹھاتے ہیں ان کو پاکستان کے گیت نہیں گانے چاہیے۔ جو ایسا کرے گا اس کے خلاف سخت کاروائی ہونی چاہیے کیونکہ ملک کے غداروں کے ساتھ کبھی رحم کا معاملہ نہیں ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:محبوبہ مفتی کا وزیراعظم مودی کے نام خط

پی ڈی پی کی طرف سے ہفتے کے روز سرینگر میں احتجاج کے دوران طلباء کے خلاف ایف آئی آر واپس لینے مطالبے پر بات کرتے ہوئے الطاف ٹھاکر نے بتایا کہ پی ڈی پی ہمیشہ اپنے ووٹ بینک کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتی ہے۔ یہی پاکستان سے الفت آج سرینگر کی سڑکوں پر بھی نظر آئی۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ جو غداروں کے حق میں بات کرے ان کے خلاف بھی کاروائی ہونی چاہیے۔

الطاف ٹھاکر نے بتایا کہ وزیراعظم نریندرمودی کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور یہ جموں و کشمیر میں بھی ترقی رفتار پکڑ رہی ہے لیکن کچھ طاقتوں کو یہ باتیں ہضم نہیں ہو رہی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.