ETV Bharat / state

'ہر فلو کورونا وائرس کی علامت نہیں ہے' - گورنمنٹ کالج آف میڈیسن پروفیسر

کورونا وائرس کی وبا سے جہاں دنیا بھر میں لوگوں میں شدید تشویس ہے وہیں وادی کشمیر میں بھی لوگ اس نئی وبا سے پریشانی میں مبتلا ہوئے ہیں اور افواہوں اور سوشل میڈیا پر اس وبا کے متعلق جانکاری سے لوگ کنفیوژن کا شکار ہوگئے ہیں۔

'ہر فلو کورونا وائرس کی علامت نہیں ہے'
'ہر فلو کورونا وائرس کی علامت نہیں ہے'
author img

By

Published : Mar 11, 2020, 2:08 PM IST

تاہم ڈاکٹروں کی صلاح ہے کہ لوگوں کو پریشان نہیں ہونا چاہئے لیکن تحمل اور تدابیر اختیار کرکے اس وبا سے بچنے کی کوشش کرنی چاہئے۔

'ہر فلو کورونا وائرس کی علامت نہیں ہے'

ای ٹی وی بھارت سے ماہر طبیب اور وادی کے گورنمنٹ کالج آف میڈیسن پروفیسر محمد سلیم خان نے اس وبا کے متعلق بات چیت کی اور عوام کیلئے تدابیر سمجھائے۔ پروفیسر محمد سلیم خان نے بتایا کہ تاحال کشمیر میں کورونا وائرس وبا کا کوئی مثبت کیس نہیں پایا گیا ہے جو ہمارے لئے خوش آئند ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ وائرس اس شخص سے پھیلتی ہے جو کھانسی یا زکام میں مبتلا ہو۔ تاہم کھانسی میں مبتلا افراد کو احتیاط برتنا چاہئے اور چھینکنے کے وقت انہیں اپنا منہ ڈھکنا چاہئے تاکہ نزدیکی شخص کو اسکا انفیکشن نہ ہو۔

انہوں نے کہا کھانسی میں مبتلا شخص سے 2-1 میٹر کی دوری رکھنی چاہئے تاکہ انفکشن نزدیکی شخص میں نہ پھیلے۔ پروفیسر محمد سلیم خان کا کہنا تھا کہ اس بیماری سے بچنے کیلئے سب سے بہتر طریقہ یہ ہے کہ لوگ احتیاتی تدابیر پر عمل کریں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کشمیر میں موسم بہار اور سرما میں لوگوں کو زکام اور کھانسی کی شکایتیں یا علامتیں ہوتی ہیں جن سے فلو (زکام) کے خطرات ہوتے ہیں، لیکن لوگوں کو یہ سمجھنا ضروری ہے کہ ہر فلو کورونا وائرس کی علامت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے خدشات ان افراد میں زیادہ پائے جائیں گے جنہوں نے اس وائرس میں مبتلا ممالاک کا سفر کیا ہو اور وہاں سے بغیر کسی طبی جانچ کے گھر واپس لوٹے ہوں۔

چہرے کو ماسک سے ڈھکنے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ ہر شخص کو ماسک پہننے کہ کوئی ضرورت نہیں ہے اور ایسا کرنا بے سود ہے۔ انکا کہنا تھا کہ ماسک اسى شخص کو پہننے کی ضرورت ہیں جو زکام یا کھانسی میں مبتلا ہو اور یہ ضروری ہے کہ ماسک کو چھ گھنٹے پہننے کے بعد کوڑے دان میں پھینک دیا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.