ETV Bharat / state

Farooq Abdullah On Kashmir Normalcy: 'نارملسی کے تمام دعوے سراب ثابت، پنڈت برادی عدم تحفظ کا شکار'

جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر و ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا کہنا ہے کہ حکمران جموں و کشمیر میں نارملسی اور حالات کی بہتری کے بلند بانگ دعوے کرتے رہتے ہیں لیکن جب زمینی صورتحال پر نظر ڈالی جاتی ہے تو حالات ان دعوﺅں کے عین برعکس نظر آتے ہیں۔ Farooq Abdullah On Kashmir Normalcy

normalcy claim by govt in j&k far behind, pandit find insecure in Kashmir now, says Farooq Abdullah
نارملسی کے تمام دعوے سراب ثابت، پنڈت برادی عدم تحفظ کا شکار
author img

By

Published : May 14, 2022, 9:07 PM IST

سرینگر: نیشنل کانفرنس کے صدر اور ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا کہنا ہے کہ اہل کشمیر نے مذہبی ہم آہنگی اور بھائی چارے کی مشعل کو صدیوں تک فروزاں رکھنے کے لیے بیش بہا قربانیاں پیش کی ہیں اور آج بھی کشمیر کا اکثریتی طبقہ اپنے اقلیتی طبقہ کے ساتھ شانہ بہ شانہ کھڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ جب پورے ملک میں مذہب کے نام پر خون کی ہولی کھیلی جارہی تھی، اُس وقت صرف کشمیر ہی ایک ایسی جگہ تھی جہاں ایک بھی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا اور یہاں کے اکثریتی طبقے نے اقلیتوں کے مال و جان کے تحفظ کو یقینی بنایا اور ہر کسی مذہب سے تعلق رکھنے والے لوگ آپس میں مل جُل کر معمول کی زندگی گذارتے رہے۔ ان باتوں کا اظہار ڈاکٹر فاروق عبداللہ (رکن پارلیمان) نے ہفتے کے روز اپنی رہائش گاہ پر پنڈتوں کے وفد سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ Farooq Abdullah On Kashmir Normalcy

انہوں نے کہا کہ 1947 میں جب ملک بھر میں فرقہ وارانہ فسادات جاری تھے اور چاروں طرف قتل و غارت کا سماں تھا، اس وقت آنجہانی گاندھی جی کو صرف اور صرف کشمیر میں امید کی کرن نظر آئی تھی۔ نیشنل کانفرنس اقلیتی سیل کے نائب صدر شری امت کول کی صدارت میں آئے وفد نے ڈاکٹر فاروق عبداللہ کو تفصیلاً اس بات کی جانکاری دی کہ کس طرح سے پُرامن احتجاج کررہے پنڈتوں کے خلاف طاقت کا بے تحاشہ استعمال کیا گیا اور اس دوران بچوں اور خواتین کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ نئی دلی جموں و کشمیر کی زمینی حقیقت تسلیم کرنے کے لیے تیار نہیں ہے اور نہ ہی حکمران چاہتے ہیں کہ یہاں کے اصل حقائق ملک کے عوام تک پہنچ پائیں۔ یہی وجہ ہے کہ راہل بھٹ کی ہلاکت کے خلاف پُرامن احتجاج کرنے والوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ حکمران جموں وکشمیر میں نارملسی اور حالات کی بہتری کے بلند بانگ دعوے کرتے رہتے ہیں لیکن جب زمینی صورتحال پر نظر ڈالی جاتی ہے تو حالات ان دعوﺅں کے عین برعکس نظر آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ راہل بھٹ کا تحصیل آفس میں گھس کر قتل کیا جانا حکمرانوں کے تمام دعوﺅں کی نفی کرتا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ یہ لوگ سیاحوں اور یاتریوں کی آمد کو نارملسی کا پیمانہ بنا رہے ہیں جب کہ حقیقت یہ ہے کہ 5 اگست 2019 کے بعد یہاں کے حالات انتہائی خراب ہوچکے ہیں۔

ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ اگر یہاں نارملسی ہوتی تو آئے روز انکاﺅنٹر، مار دھاڑ، ٹارگٹ کلنگ، تلاشیاں، بنکر اور فوج و فورسز کی اتنی بھی تعداد میں موجودگی نہ ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ 5 اگست 2019 سے پہلے بھی یہاں پنڈت قیام پذیر تھے اور تمام شعبوں میں نوکریاں کرتے تھے اور امن اور چین کی زندگی گزار رہے تھے لیکن آج صورتحال یہ ہے کہ یہ لوگ عدم تحفظ کا شکار ہوگئے ہیں اور اپنی نوکریاں چھوڑنے کے لیے تیار ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس ٹارگٹ کلنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور ایسے واقعات کو ناقابل قبول قرار دیتی ہے۔

مزید پڑھیں:

انہوں نے کہا کہ پنڈتوں کشمیری سماج کا ایک اہم حصہ ہے اور ان کے بغیر کشمیر ادھورا ہے، بدقسمتی سے 1990 میں اُس وقت کے گورنر جگموہن نے ایک سازش کے تحت انہیں یہاں سے نکالا اور ان سے کہا گیا آپ کو چند ماہ کے بعد واپس لایا جائے گا لیکن آج 32 سال ہونے کے بعد یہ لوگ اپنے گھروں اور آبائی وطن سے دور ہیں۔

ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے پنڈتوں کی سلامتی، سیکورٹی اور تحفظ کے لیے پی اے جی ڈی کا وفد جلد ہی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کرے گا۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ پنڈت ملازمین کو فی الحال شہر کے دفاتر میں تعینات کیا جائے اور انہیں وہ رہائشی سہولیات فراہم کیں جائیں جو ماضی میں جموں سے تعلق رکھنے والے سکریٹریٹ ملازمین کو دی جاتی تھیں۔

(یو این ائی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.