ETV Bharat / state

Regional Transport Officer نابالغوں کے نام پر کسی بھی گاڑی کی رجسٹریشن نہ کی جائے، آر ٹی او - ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر کشمیر

ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر کشمیر نے جمعہ کو ایک حکم نامہ جاری کر کے گاڑیوں کے ڈیلروں اور گاڑیوں کے مالکان سے کہا کہ 'وہ کسی بھی ایسی گاڑی کی فروخت اور خریداری نہ کریں جس میں کوئی نابالغ ملوث ہو۔' action on register vehicles in name of minors

نابالغوں کے نام پر کسی بھی گاڑی کی رجسٹریشن نہ کی جائے، آر ٹی او

author img

By

Published : Apr 29, 2023, 11:06 AM IST

Updated : Apr 29, 2023, 12:00 PM IST

سرینگر: ریجنل ٹرانسپورٹ آفس کشمیر نے تمام رجسٹرڈ ڈیلروں، محکمہ موٹر وہیکل افسران اور انشورنس ایجنسیوں سے تاکید کی ہے کہ وہ کسی بھی نابالغ کی جانب سے فروخت شدہ یا خریدی گئی گاڑی کی رجسٹریشن عمل میں نہ لائے۔ ریجنل ٹرانسپورٹ کشمیر کے دفتر کی طرف سے جاری کردہ ایک سرکیولر میں کہا گیا ہے کہ مشاہدے میں آیا ہے کہ موٹر وہیکل ڈیلروں نے نابالغوں کو گاڑیاں فروخت کر کے رجسٹر کیا ہے جو انڈین کنٹریکٹ ایکٹ 1872 کے دفعہ 10 کی خلاف ورزی کے مترادف ہے۔ سرکیولر میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ انڈین کنٹریکٹ ایکٹ مجریہ 1872 کے تحت نابالغ کے ساتھ کیے گیے کسی بھی خرید و فروخت کے معاہدے کو کالعدم تصور کیا جاتا ہے اور مزید کہا کہ رجسٹرڈ موٹر گاڑی اور اس کا رجسٹرڈ مالک ایک قانونی شخص ہے اور شرائط کی خلاف ورزی کی صورت میں موٹر گاڑیوں کے قوانین اور اس کے تحت بنائے گئے ضوابط کے تحت ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: RTO Kashmir Revenue مالی سال 2022-23 میں 3 سو کروڑ سے زائد آمدنی آر ٹی او کو حاصل

آر ٹی او کشمیر کی جانب سے جاری کردہ سرکیولر میں کہا گیا ہے قانون اور انصاف کے مفاد میں رجسٹرڈ ڈیلروں ، محکمہ موٹر وہیکل افسران اور انشورنس کے علاوہ عوام اور متعلقین پر زور دیا جاتا ہے کہ وہ کسی بھی ایسی گاڑی کی فروخت اور خریداری نہ کریں جس میں کوئی نابالغ ملوث ہو۔ واضح رہے کہ ریجنل ٹرانسپورٹ آفس کشمیر کے مطابق سال 2022-23 کے دوران 64 ہزار 32 نئی گاڑیاں رجسٹر کی گئیں۔ اس کے علاوہ 2 ہزار 174 نئے پرمٹ جاری کئے گئے ،24 ہزار 420 پرمٹس کی تجدید عمل میں لائی گئی ہے جبکہ 6 ہزار78 نئے فٹنس سرٹیفیکیٹ جاری کئے گئے۔

Last Updated : Apr 29, 2023, 12:00 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.