ETV Bharat / state

Press Freedom Day in Kashmir کسی کو ورلڈ پریس فریڈم ڈے یاد بھی ہے؟ - ورلڈ پریس فریڈم ڈے جموں و کشمیر

ورلڈ پریس فریڈم ڈے کی نسبت سے جموں و کشمیر میں کسی تقریب کا اہتمام کیا گیا نہ کسی تنظیم کی جانب سے بیان جاری کیا گیا، حتیٰ کہ سرکاری سطح پر بھی کوئی بیان تک جاری نہیں کیا گیا۔

ا
ا
author img

By

Published : May 3, 2023, 4:54 PM IST

Updated : May 3, 2023, 6:39 PM IST

کشمیر میں عالمی یوم صحافت پر کوئی بھی تقریب منعقد نہیں ہوئی

سرینگر (جموں و کشمیر): ہر برس مئی کی تین تاریخ کو ’’ورلڈ پریس فریڈم ڈے‘‘ منایا جاتا ہے۔ یونیسکو (UNESCO) کے مطابق اس دن کا اہتمام ’’حکومتوں کو صحافیوں کی آزادی کے حوالے سے بیدار کرنا اور صحافیوں کا نامناسب حالات میں بھی عوام کے سامنے خبر لانے کے جذبے کو سلام پیش کرنا ہے۔‘‘ جہاں یونیسکو نے امسال (Shaping a Future of Rights: Freedom of Expression as a driver for all other human rights) تھیم کے تحت اپنے ہیڈ کوارٹر میں سب سے بڑی تقریب کا انعقاد کیا تھا، وہیں جموں و کشمیر کے طول و ارض میں اس دن کے حوالی سے خاموشی چھائی ہوئی ہے۔ نہ کسی صحافی انجمن نے اس حوالے سے ابھی تک بیان جاری کیا ہے اور نہ ہی کسی تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے۔ یہاں تک کہ خطے کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا ٹوئٹر ہینڈل بھی خاموش ہے۔

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں صحافی گزشتہ کئی برسوں سے سخت مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں وہیں کئی صحافیوں کے خلاف مقدمے بھی درج کیے گئے ہیں اور کئی ایک کے ساتھ مار پیٹ بھی کی گئی ہے۔ ای ٹی وی بھارت نے وادی کے کئی سینئر صحافیوں سے آج کے دن کے حوالے سے بات کرنے کی کوشش کی تاہم ہر کسی نے ’’مصروف‘‘ ہونے کا بہانہ بنا کر کے اپنے خیالات ظاہر کرنے سے انکار کر دیا۔

یونیسکو کی ڈائریکٹر جنرل آڈری ازولے نے اپنے بیان میں آزادانہ صحافت کو یقینی بنانے پر زور دیا۔ اپنے بیان میں اُن کا کہنا تھا کہ ’’پریس کی آزادی جمہوری معاشرے کی بنیاد ہے۔ نظریات کی بحث کے بغیر، تصدیق شدہ حقائق کے بغیر، نقطہ نظر کے تنوع کے بغیر، جمہوریت اپنے آپ کا سایہ ہے اور عالمی یوم آزادی صحافت کا قیام ہمیں اس کی یاد دلانے کے لیے کیا گیا تھا۔ بین الاقوامی برادری کے لیے، یہ سب سے پہلا سوال ہے کہ اس استثنیٰ کا مقابلہ کیا جائے جو اب بھی جرائم کے گرد گھیرا ہوا ہے جس کا شکار صحافی ہوتے ہیں، صحافیوں کے دس میں سے نو کے قتل کی سزا نہیں ملتی۔‘‘ اُن کا مزید کہنا تھا کہ’’یہ صحافیوں کی حفاظت اور استثنیٰ کے مسئلے پر اقوام متحدہ کے ایکشن پلان کا مقصد ہے، جس کی قیادت یونیسکو دس برسوں سے کر رہا ہے۔ ڈیجیٹل انقلاب کے ساتھ، معلومات کا منظرنامہ اور اس کی پیداوار اور تقسیم کے طریقوں کو یکسر متاثر کیا گیا ہے، جس سے آزاد اور پیشہ ور میڈیا کی عملدآوری کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔‘‘

جنرل آڈری ازولے کا مزید کہنا تھا کہ ’’اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ ڈیجیٹل دور میں معلومات عام طور پر اچھی اور بہتر رہیں، ہمارے رکن ممالک نے 2021 کے Windhoek اعلامیے کے ذریعے، آزادی صحافت کی حمایت، آن لائن پلیٹ فارمز کی زیادہ شفافیت کو یقینی بنانے اور میڈیا اور معلوماتی خواندگی کو فروغ دینے کا بیڑا اٹھایا ہے۔‘‘ یونیسکو کے کام پر روشنی ڈالتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ’’یہی وجہ ہے کہ یونیسکو نے فروری میں ’انٹرنیٹ فار ٹرسٹ‘ کانفرنس کا انعقاد کیا، جو ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کو ریگولیٹ کرنے کے اصولوں کی ترقی کی طرف ایک ضروری قدم تھا۔ یہ ایک بنیادی مسئلہ ہے جس میں اظہار رائے کی آزادی کا تحفظ اور غلط معلومات اور نفرت انگیز تقریر کا مقابلہ کرنا شامل ہے۔ پہلے عالمی یوم صحافت کے تیس سال بعد، ہم دیکھ سکتے ہیں کہ ہم کتنی دور آچکے ہیں اور ہمیں ابھی کتنا آگے جانا ہے۔ لہٰذا، اس دن کو بین الاقوامی تنظیموں کے اندر، صحافیوں کے دفاع اور ان کے ذریعے آزادی صحافت کے لیے اپنے عزم کی تجدید کرنے کا موقع دیں۔‘‘

یہ بھی پڑھیں: Asif Sultan Booked Under PSA After Getting Bail: صحافی آصف سلطان پر پبلک سیفٹی ایکٹ عائد

جہاں آج پوری دنیا میں ورلڈ پریس فریڈم ڈے منایا جا رہا ہے وہیں وادی کشمیر سے تعلق رکھنے والے کئی صحافی اس وقت مختلف دفعات کے تحت مختلف جیلوں میں قید ہیں۔ آصف سلطان، فہد شاہ، سجاد گل وادی و بیرون وادی مختلف جیلوں میں کئی ماہ سے قید و بند کی صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں وہیں حالیہ دنوں ایک اور کشمیری صحافی عرفان معراج کو سیکورٹی ایجنسیز کی جانب سے قید کرکے جیل بھیج دیا گیا۔

مزید پڑھیں: NIA Arrests Journalist in Srinagar کشمیری صحافی عرفان معراج گرفتار

ادھر، ورلڈ پریس فریڈم کی تازہ رینکنگ میں بھارت 11 پائیدان گر کر 161 ویں مقام پر پہنچ گیا ہے وہیں ہمسایہ ملک سات پائیدان اوپر آکر 150 ویں نمبر پر براجمان ہے۔ میڈیا واچ ڈاگ ’’رپورٹرز وڈاؤٹ بورڈز‘‘ (ار ایس ایف) کی جانب سے جاری کردہ فہرست میں کہا گیا ہے کہ سخت ترین معاشی مسائل سے دو چار ملک سری لنکا نے بھی آزادانہ صحافت کی رینکنگ میں نمایاں بہتری کرتے ہوئے 135 پائیدان پر اپنی جگہ بنا لی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Chargesheet Filed Against Fazili and Fahad Shah اعلیٰ فاضلی، فہد شاہ کے خلاف چارج شیٹ دائر

Last Updated : May 3, 2023, 6:39 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.