ETV Bharat / state

’کشمیر میں سیلاب کا کوئی خطرہ نہیں‘ - بارش کا پانی جمع

وادی میں موسلا دھار بارشوں کے بیچ محکمہ ارگیشن اینڈ فلڈ کنٹرول نے سیلاب کے خطرات کو مسترد کرتے ہوئے عوام سے افواہوں پر کان نہ دھرنے کی اپیل کی ہے۔

’کشمیر میں سیلاب کا کوئی خطرہ نہیں‘
’کشمیر میں سیلاب کا کوئی خطرہ نہیں‘
author img

By

Published : Mar 12, 2021, 7:39 PM IST

وادئ کشمیر میں گزشتہ تین دنوں سے مسلسل بارشوں کے باعث اگر چہ عوامی حلقوں میں تشویش پیدا ہوگئی ہے۔ تاہم محکمہ اریگیشن اینڈ فلڈ کنٹرول نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ’’وادی کشمیر میں فی الوقت سیلاب کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔‘‘

شمالی کشمیر میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ ہوئی ہے تاہم محکمہ کے ذرائع کے مطابق آبی ذخائر میں پانی کی سطح کافی نیچے ہے۔

مزید پڑھیں؛ 'برفباری ہو یا بارش، پیاس بجھانی ہے تو میلوں کا سفر کرنا مجبوری ہے'

قابل ذکر ہے کہ وادی میں مسلسل بارشوں کے نتیجے میں بارش کا پانی جمع ہونے سے کچھ علاقے زیر آب آ گئے ہیں، جس سے راہگیروں کو آمد و رفت میں دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

محکمہ موسمیات نے وادئ کشمیر کے میدانی علاقوں میں مزید بارشیں اور بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔ تاہم ان کے مطابق پیر سے موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔ وہیں، انتظامیہ نے عوام سے افواہوں پر کان نہ دھرنے کی اپیل کرتے ہوئے سیلاب کے خطرات کو مسترد کر دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.