ETV Bharat / state

Kashmir Weather Update کشمیر میں شبانہ درجۂ حرارت میں گراوٹ درج

محکمۂ موسمیات نے بتایا کہ جموں و کشمیر میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ہلکی بارش کا امکان ہے۔ وہیں کشمیر میں شبانہ درجۂ حرارت میں گراوٹ درج ہوئی ہے۔ Weather Forecast in Kashmir

کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت میں گراوٹ درج
کشمیر میں شبانہ درجۂ حرارت میں گراوٹ درج
author img

By

Published : Mar 21, 2023, 12:34 PM IST

سری نگر: وادی کشمیر میں دگرگوں موسمی صورتحال کے بیچ شبانہ درجۂ حرارت میں ایک بار پھر گراوٹ درج ہوئی ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق وادی میں اگلے دو دنوں کے دوران کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارشیں ہونے کا امکان ہے۔ ادھر وادی کے شبانہ درجۂ حرارت میں ایک بار پھر گراوٹ درج ہوئی ہے۔گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجۂ حرارت 5.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا درجۂ حرارت 7.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجۂ حرارت منفی 1.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا درجۂ حرارت منفی 0.6 ڈگری سینٹی ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجۂ حرارت منفی 0.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا درجۂ حرارت 2.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجۂ حرارت 3.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا درجۂ حرارت 3.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجۂ حرارت 5.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا درجۂ حرارت 6.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجۂ حرارت منفی 3.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ ضلع کرگل میں کم سے کم درجۂ حرارت منفی 2.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Hailstorm in Madhya Pradesh مدھیہ پردیش میں بارش اور ژالہ باری سے فصلوں کو نقصان

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.