ETV Bharat / state

نگروٹہ تصادم: این آئی اے کی جانب سے تحقیقات جاری - NIA

تحقیقات سے متعلق این آئی اے کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے بعد یہ معاملہ ان کے حوالے کیا گیا ہے۔ ایجنسی جنوری میں ہونے والے اسی مقام پر ایک اور انکاؤنٹر کی بھی تحقیقات کر رہی ہے۔

نگروٹہ تصادم: این آئی اے کی جانب سے تحقیقات جاری

author img

By

Published : Dec 4, 2020, 1:54 PM IST

قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) نے کہا کہ وہ 19 نومبر کو نگروٹہ علاقے میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان ہونے والے تصادم کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی وہ اسی علاقے میں رواں برس 31 جنورہ میں ہوئے تصادم کی بھی تحقیقات کر رہے ہیں

واضح رہے کہ 19 نومبر کو نگروٹہ علاقے میں شدت پسند تنظیم جیش محمد کی جانب سے سکیورٹی فورسز پر کئے گئے حملے میں چار عسکریت پسندوں ہلاک ہوئے تھے۔

تحقیقات سے متعلق این آئی اے کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے بعد یہ معاملہ ان کے حوالے کیا گیا ہے۔ ایجنسی جنوری میں ہونے والے اسی مقام پر ایک اور انکاؤنٹر کی بھی تحقیقات کر رہی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ 19 نومبر کو جیش محمد (جی ایم) کے چار عسکریت پسند، جو ٹرک میں چھپے ہوئے تھے کشمیر جارہے تھے۔ نگروٹہ کے قریب جموں سرینگر قومی شاہراہ پر سکیورٹی فورسز نے انہیں روکا جس کے بعد دوطرفہ تصادم شروع ہوگیا۔ اس تصادم میں چار عسکریت پسند ہلاک ہوئے تھے۔

وہیں عسکریت پسندوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے کے دوران دو پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے تھے۔

این آئی اے حکام کے مطابق عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے مابین تسادم صبح 5 بجے کے قریب بن ٹول پلازہ پر شروع ہوا تھا جو اور تین گھنٹوں تک جاری رہا ۔

واضح رہے کہ تسادم کے بعد این آئی اے کے عہدیداروں کی ایک ٹیم نے بن ٹول پلازہ کے مقام کا دورہ کیا تھا اور اسی دن عینی شاہدین اور پولیس افسران کے بیانات قلمبند کیے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.