ETV Bharat / state

Jamaat-e-Islami J&K Terror Funding Case: جماعت اسلامی کے اراکین کے خلاف چارج شیٹ داخل - نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے)

این آئی اے کے ایک اہلکار کے مطابق جن لوگوں کے خلاف چارج شیٹ داخل کی گئی ہے ان میں جاوید احمد لون، عادل احمد لون، منظور احمد ڈار اور رمیز احمد کونڈو شامل ہیں، یہ سبھی جموں و کشمیر کے گاندربل ضلع کے رہنے والے ہیں۔ NIA files charge sheet against four

Jamaat-e-Islami J&K Terror Funding Case
Jamaat-e-Islami J&K Terror Funding Case
author img

By

Published : May 13, 2022, 8:02 AM IST

نئی دہلی: نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے کہا کہ اس نے جماعت اسلامی کے چار اراکین کی گرفتاری کے خلاف ایک خصوصی عدالت میں چارج شیٹ داخل کی ہے، ان ملزمان پر جموں و کشمیر عسکریت پسندوں کو فنڈنگ ​معاملے کا الزام ہے۔ این آئی اے کے ایک اہلکار کے مطابق جن لوگوں کے خلاف چارج شیٹ داخل کی گئی ہے ان میں جاوید احمد لون، عادل احمد لون، منظور احمد ڈار اور رمیز احمد کونڈو شامل ہیں، یہ سبھی جموں و کشمیر کے گاندربل ضلع کے رہنے والے ہیں۔ Jamaat-e-Islami J&K terror funding case

اہلکار نے کہا کہ چارج شیٹ غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ، اسلحہ ایکٹ اور تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کے تحت داخل کی گئی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ جماعت اسلامی جموں و کشمیر کے اراکین اور کیڈرز کے خلاف یہ مقدمہ 28 فروری 2019 کو غیر قانونی انجمن کے طور پر اعلان کرنے کے بعد بھی جموں و کشمیر میں علیحدگی پسندی اور علیحدگی پسند سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر درج کیا گیا تھا۔

بیان کے مطابق "وہ اندرون ملک کے ساتھ ساتھ بیرون ملک سے زکوٰۃ، خیرات اور عطیات کو فلاحی سرگرمیوں کے لئے جمع کر رہے تھے، جسے انہوں نے اسے پرتشدد اور علیحدگی پسند سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے استعمال کیا۔ این آئی اے نے 5 فروری 2021 کو مقدمہ از خود درج کیا تھا۔ NIA files charge sheet against four

ایجنسی نے اپنی چارج شیٹ میں الزام لگایا ہے کہ اس معاملے کی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزم جاوید احمد لون جماعت اسلامی جموں و کشمیر کے نام سے فنڈز جمع کررہا تھا اور میٹنگیں منعقد کر رہا تھا۔ ان میٹنگوں میں وہ نفرت انگیز بھارت مخالف تقاریر کرتے رہے ہیں اور لوگوں کو اپنی حیثیت کے مطابق چندہ دینے کی تلقین کرتے رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.