سرینگر:دہلی کی ایک خصوصی عدالت نے پیر کے روز کشمیری فوٹو جرنلسٹ منان ڈار کو ضمانت دے دی۔ منان ڈار کو این آئی اے نے یو اے پی اے کے تحت 22 اکتوبر 2021 کو گرفتار کیا تھا۔Kashmiri photojournalist Gets Bail
ایسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف سول رائٹس (اے پی سی آر) جو منان ڈار کے لیے این آئی اے عدالت میں مقدمہ لڑ رہے تھے نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بل آخر کورٹ نے کشمیری فوٹو جرنلسٹ منان ڈار کو ضمانت دی ہے۔Association for Protection of Civil Rights
اے پی سی آر کی جانب سے جاری بیاں کے مطابق وکیل تارا نرولا، تمنا پنکج اور پریا وتس نے دہلی کی پٹیالہ ہاؤس کورٹ کے سامنے ملزم کی نمائندگی کی اور کورٹ نے ڈار کو ضمانت دی ہے۔ڈار کو سال 2021 کے اکتوبر میں یو اے پی اے کے مختلف دفعات کے تحت گرفتار کیا گیا تھا اور وہ اس وقت تہاڑ جیل میں بند ہے۔Manan Dar gets Bail
مزید پڑھیں: CPJ's Annual Prison Reports 2022 سی پی جے کی رپورٹ، بھارت میں سات صحافی جیلوں میں قید
منان ڈار ایک فوٹو جرنلسٹ ہے جسے 2021 کے اکتوبر میں سات دیگر افراد کے ساتھ نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی نے گرفتار کیا تھا ۔ ان پر "مختلف کالعدم دہشت گرد تنظیموں کے کارندے" ہونے کا الزام لگایا گیا۔ ڈار کو جموں و کشمیر میں عسکریت پسندی کی سرگرمیوں کی منصوبہ بندی کرنے کے الزام میں یو اے پی اے کے تحت مقدمے میں پہلے ہی حراست میں رکھا گیا ہے۔