ETV Bharat / state

Mushtaq Zargar's House Attached in Srinagar: العمر چیف مشتاق زرگر کا آبائی مکان اٹیچ - مشتاق لٹرم کا مکان اٹیچ

این آئی اے نے سرینگر کے نوہٹہ میں واقع معروف عسکری کمانڈر مشتاق زرگر عرف مشتاق لٹرم کے رہائشی مکان کو اٹیچ کر دیا۔ - مشتاق زرگر اس وقت پاکستان مقیم ہیں- NIA Attaches Al Umar chief's House in Srinagar

العمر چیف مشتاق زرگر کا مکان منسلک
العمر چیف مشتاق زرگر کا مکان منسلک
author img

By

Published : Mar 2, 2023, 12:15 PM IST

Updated : Mar 2, 2023, 1:24 PM IST

العمر چیف مشتاق زرگر کا مکان منسلک

سرینگر: قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے جمعرات کی صبح سرینگر کے نوہٹہ علاقے میں ’’العمر مجاہدین‘‘ نامی عسکری تنظیم کے چیف کمانڈر مشتاق احمد زرگر المعروف مشتاق لٹرم کا مکان اٹیچ کیا ہے۔ مشتاق زرگر گزشتہ دو دہائیوں سے بھی زائد عرصہ سے پاکستان میں مقیم ہے اور وہیں سے العمر تنظیم کے آپریشنز چلا رہے ہیں حالانکہ حالیہ برسوں میں اس تنظیم نے کوئی کارروائی نہیں کی ہے ۔ این آئی اے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مشتاق زرگر کو حالیہ دنوں وزارت داخلہ نے انسداد دہشت گردی قانون (یو اے پی اے) کے تحت دہشت گرد قرار دیا تھا اور اس کے پیش نظر جمعرات کو ان کا مکان اٹیچ کیا گیا ہے۔ یہ مکان دو مرلہ زمین پر پرانے سرینگر کے گنائی محلہ، نوہٹہ میں واقع ہے۔ تاہم مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ یہ مکان مشتاق زرگر کا نہیں بلکہ ان کے والد کا ہے جس میں کئی دیگر افراد بھی شریک ہیں۔ ایک مقامی شخص نے بتایا کہ یہ کنبہ گزشتہ ساٹھ سال سے اس مکان میں رہ رہا ہے اور اسکا مشتاق زرگر کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔ انکے مطابق یہ مکان مشتاق کے والد کا ہے اور اس میں انکے کئی رشتہ دار رہتے ہیں۔

قابل ذکر ہے مشتاق زرگر 1989 میں کشمیر میں مسلح شورش شروع ہونے کے ابتدائی دور میں بطور عسکری کمانڈر مشہور ہوئے تھے۔ اگرچہ عسکریت کی ابتدا خودمختار کشمیر کی حامی تنظیم جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ نے کی لیکن سرینگر کے پرانے علاقے میں مشتاق زرگر نے العمر مجاہدین نامی گروپ کو متعارف کیا جو پاکستان نواز تھا۔ مشتاق زرگر خود بھی میرواعظ خاندان کے نزدیک تھا اور انکی تنظیم کے اکثر کارکن میرواعظ کے حمایتی تھے۔ عسکریت پسند بننے سے پہلے، مشتاق زرگر تانبے اور المونیم کے برتن بنانے کا ایک کارخانے میں کام کرتا تھا ۔ وہ کبھی اسکول نہیں گیا ہے۔ کئی برس تک پائین شہر پر راج کرنے والے زرگر المعروف لٹرم کو سنہ 1992 میں سیکیورٹی فورسز نے گرفتار کیا تھا۔

زرگر سات سال تک جیل میں رہا اور انکے نقوش کم و بیش ختم ہوگئے تھے جب اچانک سنہ 1999 میں انکا نام دوبارہ سرخیوں میں آگیا۔ ہوا یوں کہ عسکریت پسندوں نے کاٹھمنڈو سے بھارت آنے والے جہاز کو اغوا کیا اور مسافروں کی رہائی کے بدلے مشتاق زرگر سمیت تین گرفتار کمانڈروں کو رہا کرنے کی مانگ کی گئی۔ اس مسافر بردار طیارہ کو پہلے لاہور اور پھر طالبان کے زیر حکمرانی افگانستان کے قندہار ہوائی اڈے پر لیجایا گیا۔ اٹل بہاری واجپئی کی زیر قیادت اسوقت کی این ڈی اے حکومت نے اغواکاروں کے ساتھ مزاکرات کے بعد ان عسکریت پسندوں کے بدلے جہاز کے مسافروں کو صحیح سلامت چھڑوایا۔ اسوقت کے وزیر خارجہ جسونت سنگھ، اپنے جہاز میں ان عسکریت پسندوں کو لیکر قندہار پہنچے جس کے بعد مسافروں کے بدلے انکا تبادلہ کیا گیا اور اغواکار بھی قندہار شہر میں غائب ہوگئے۔ ان اغوا کاروں کی شناخت ابھی تک بھی معمہ بنی ہوئی ہے۔

رہا کئے جانے والے ان کمانڈرز میں مشتاق لٹرم کے علاوہ جیش محمد تنظیم کے کمانڈر اظہر مسعود اور شیخ عمر شامل تھے۔ شیخ عمر کو بعد میں ڈینیل پرل کی ہلاکت کے الزام میں گرفتار کیا گیا اور امریکہ کی تحویل میں دیا گیا۔

یاد رہے کہ مرکزی سرکار نے کشمیر کے متعدد عسکریت پسندوں - جو حکومت کے مطابق پاکستان میں مقیم ہے - کو دہشت گرد قرار دے کر ان کی غیر منقولہ جائداد کو اٹیچ کرنا شروع کر دیا ہے۔ گزشتہ روز ہی صوبہ جموں کے پہاڑی ضلع ڈوڈہ کے ایس پی عبد القیوم کے مطابق ضلع کے 118 عسکریت پسند جو پاکستان میں مقیم ہے کے مکانات اور دیگر جائیداد کو اٹیچ کرنے کا عمل شروع کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: JK admin Moves to Attach House of Militants عسکریت پسند کا گھر ضبط کرنے کی کارروائی، والد اور تین بھائی گرفتار

پولیس کے مطابق راجوری، پونچھ، ڈودہ اور کشتواڑ اضلاع کے 168 عسکریت پسند جو پاکستان میں مقیم ہے کے خلاف کارروائی شروع کی گئی ہے اور ان کی غیر منقولہ جائیداد کو اٹیچ کیا جا رہا ہے۔

Last Updated : Mar 2, 2023, 1:24 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.