ETV Bharat / state

ڈی ڈی سی چیئرپرسن کی حیثیت میئر کے برابر - ڈی ڈی سی ممبر

9 مارچ کو حکومت کی طرف سے وارنٹ آف پریسیڈنس جاری کرنے کے ایک دن بعد پارٹی لائنوں سے بالاتر ڈی ڈی سی ممبروں نے دو روزہ تربیتی پروگرام کا بائیکاٹ کیا تھا اور بہتر حیثیت اور ماہانہ اعزاز کے مطالبہ پر احتجاج کیا تھا۔

ڈی ڈی سی چیئرپرسن کی حیثیت اب میئر کے مترادف

author img

By

Published : Apr 7, 2021, 10:05 AM IST

جموں و کشمیر انتظامیہ نے منگل کے روز ایک تازہ سرکاری پروٹوکول فہرست جاری کی جس میں ضلعی ترقیاتی کونسلوں کے سربراہان کی حیثیت جموں اور سری نگر میونسپل کارپوریشنوں کے میئروں کے برابر ہے۔

جموں و کشمیر کے جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ نے پروٹوکول اور ماہانہ اعزازیہ کے معاملے پر نومنتخب ممبروں کے احتجاج کرنے کے قریب ایک ماہ بعد نیا 'وارنٹ آف پریسیڈنس' جاری کیا۔

قریب ایک ماہ قبل، مشتعل ڈی ڈی سی چیئرپرسن کے وفد نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے بھی ملاقات کی تھی، جنہوں نے ان کے مفادات کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا تھا۔

کمشنر سکریٹری (ہاسپٹلٹی اینڈ پروٹوکول ڈپارٹمنٹ) طلعت پرویز روحیلہ نے نئے ​​پروٹوکول کی فہرست جاری کی۔

ڈی ڈی سی چیئرپرسنز کو جموں اور سری نگر میونسپل کارپوریشنوں کے میئروں کے ساتھ اپنے اپنے علاقائی دائرہ اختیارات میں سیریل نمبر 19 اے پر رکھا کیا گیا ہے۔

اپنے اپنے دائرہ اختیار میں ڈی ڈی سی کے وائس چیئرپرسن کو تمام انتظامی سکریٹریوں، ڈویژنل کمشنرز، پولیس انسپکٹر جنرلوں، چیف فاریسٹ کنزرویٹرز، مرکزی حکومت کے جوائنٹ سیکرٹریوں اور بڑے جرنیلوں اور مساوی عہدے کے افسران کے ساتھ سیریل نمبر 26 میں رکھا گیا ہے۔

ڈی ڈی سی ممبران کو سیریل نمبر 28 پر رکھا گیا ہے۔ فہرست میں آخری، ضلعی مجسٹریٹ، بریگیڈیئر کے عہدے کے افسران اور مساوی محکمہ کے اہم سربراہان، کنزرویٹر جنگلات، ضلعی اور سیشن ججز کے برابر رکھا گیا ہے۔

9 مارچ کو حکومت کی طرف سے وارنٹ آف پریسیڈنس جاری کرنے کے ایک دن بعد، پارٹی لائنوں سے بالاتر ڈی ڈی سی ممبروں نے دو روزہ تربیتی پروگرام کا بائیکاٹ کیا تھا اور بہتر حیثیت اور ماہانہ اعزاز کے مطالبہ پر احتجاج کیا تھا۔

تاہم ایل جی کی جانب سے ان کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کے بعد ڈی ڈی سی ممبروں نے دس مارچ کو یہ احتجاج ختم کیا تھا۔

اس کے بعد ڈی ڈی سی سربراہان کے وفد نے 12 مارچ کو اسی مسئلے پر راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر سنہا سے ملاقات کی۔

ڈی ڈی سی نمائندوں کے مفادات کے تحفظ کے لئے اپنی انتظامیہ کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے کہا تھا کہ نچلی سطح پر جمہوری نظام کو مضبوط بنانے کے لئے تین درجے کا پنچایتی راج نظام قائم کیا گیا ہے جس کو مضبوط بنایا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.