ETV Bharat / state

Polo view Market Srinagar شبانہ بارشوں سے پولو ویو مارکیٹ کے کچھ دکانوں میں پانی داخل - اسمارٹ سٹی پروجیکٹ سرینگر

اسمارٹ سٹی پروجیکٹ کے چیف ایگزیکٹو افس اطہ عامر خان نے بتایا کہ پولو ویو مارکیٹ میں شبانہ بارشوں سے 3 دکانوں میں پانی داخل ہوا ہے اور یہ کیسے ہوا اس کو ہم دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ناقص ڈرینج مسئلہ نہیں ہے۔

nearly-half-a-dozen-shops-inundated-at-srinagars-polo-view-market
شبانہ بارشوں سے پولو ویو مارکیٹ کے کچھ دکانوں میں پانی داخل
author img

By

Published : Jul 25, 2023, 3:49 PM IST

سرینگر: شبانہ بارشوں کے نتیجے میں سرینگر کے پولو ویو مارکیٹ میں کم سے کم نصف درجن دکانوں میں کیچڑ آلود پانی داخل ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولو ویو مارکیٹ میں جب منگل کی صبح دکاندار اپنی دکانیں کھولنے پہنچے تو کچھ دکانوں کے اندر کیچڑ آلود داخل ہوا تھا۔انہوں نے کہا کہ قریب نصف درجن دکانوں میں پانی داخل ہوا تھا جس کے بعد یہ دکاندار اپنے دکانوں سے مال باہر نکالنے کے بعد پانی کو باہر نکالنے میں مصروف ہوئے۔

دریں اثنا اسمارٹ سٹی پروجیکٹ کے چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) اطہر عامر خان نے جائے موقع پر میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ 3 دکانوں میں پانی داخل ہوا ہے اور یہ کیسے ہوا اس کو ہم دیکھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مارکیٹ کے پیچھے ایک پرانی ڈرین ہے جو اینٹوں کی بنی ہوئی ہے جس میں شاید کہیں پنکچر ہوا ہے اور جس سے یہ مسئلہ ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ'یہاں ڈرینیج میں اچھا کام ہوا ہے اور مارکیٹ پانی سے بھرا ہوا نہیں ہے'۔

پولو ویو مارکیٹ ایسوسی ایشن کے ترجمان ثقلین نے میڈیا کو بتایا کہ مارکیٹ کے پیچھے جو ڈرین ہے شاید وہ بند ہوئی ہے،جس وجی سے پانی دکانوں میں داخل ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ دکاندار دکانوں سے خود ہاتھوں اور بالٹینوں سے پانی نکال رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جس وجہ سے پانی دکانوں میں داخل ہوا ہے اس مسئلے کو حل کیا جانا چاہیے۔

ایک دکاندار نے کہا کہ کشمیر میں سال میں کئی مہینے بارشوں کے ہی ہوتے ہیں اگر ایسا ہی رہا تو ہمیں دکان بند ہرنے ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ سمارٹ سٹی بن جانے کے بعد پہلی بار ایسا ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:

قابل ذکر ہے کہ پولو ویو ہائی سٹریٹ مارکیٹ کو سمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت نئے انداز میں آراستہ و پیراستہ کیا گیا اور اس کو سال رواں کے ماہ مئی کے اوائل میں ہی عوام کے نام کھول دیا گیا تھا۔اس موقع پر ایس ایم سی کمشنر اطہر عامر خان نے ٹویٹ کرکے کہا تھا کہ یونیورسل رسائی، علحیدہ زیر زمین سیوریج اور نکاسی آب نیٹ ورک، زیر زمین بجلی اور مواصلاتی لائینز، عمارتوں کے تحفظ اور ورثے کے اگلے حصے میں بہتری اور عوامی سہولیات پولو ویو ہائی سٹریٹ مارکیٹ کا حصہ ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ٹریفک کے لئے مارکیٹ کے پچھلے حصے میں ایک نئی سڑک بنائی گئی ہے جو مولانا آزاد روڈ اور رزیڈنسی روڈ کو ملاتی ہے اور مارکیٹ کے عقب میں پارکنگ دستیاب ہے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.