دونوں لیڈران نے کہا کہ کشمیر کے سیاسی لیڈران کو نشانہ بنانا، تنگ طلب کرنا اور بلاجواز طریقے پر نظربند رکھنا معمول بن کر رہ گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی لیڈران کے ساتھ اس طرح کا ناروا سلوک روا رکھنا ایک انتہائی تشویشناک صورتحال کی عکاسی کرتا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ سیاسی لیڈران کی نظربندی اور تنگ طلبی سے اس بات کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ عام لوگوں کو کس صورتحال کا سامنا کرنا پڑ رہا ہوگا۔ سیاسی مخالفین کی بلاوجہ تنگ طلبی اور بلاجواز نظربند ی کسی بھی جمہوری نظام کا حصہ نہیں ہوسکتی۔
کووڈ-19 سے سی آر پی ایف جوان سمیت 4 کی موت
انہوں نے کہا کہ سیاسی انتقام گیری کی بنا پر کسی بھی فرد کی انفرادی آزادی پر قدغن نہیں لگائی جاسکتی ہے، یہ آئین اور قانون کی سریحاً خلاف ورزی ہے۔
این سی لیڈران نے کہا کہ جیلوں میں مقید سیاسی لیڈران یا عام قیدیوں میں سے بہت سارے ایسے ہیں جن کی صحت انتہائی خراب ہے، اس لئے حکومت کو چاہئے کہ وہ سیاسی قیدیوں کے علاوہ اُن افراد کی رہائی فوری طور پر یقینی بنائے جن کے خلاف سنجیدہ نوعیت کے معاملے درج نہیں ہیں۔