ETV Bharat / state

نیشنل کانفرنس کے سینیئر رہنما کورونا سے متاثر

نیشنل کانفرنس کے سینیئر لیڈر علی محد ساگر سمیت کنبے کے 4 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔

علی محد ساگر سمیت کنبے کے 4 افراد  پائے گئے کورونا مثبت

author img

By

Published : Jul 2, 2020, 9:18 PM IST

علی محمد ساگر کے کنبے میں بیٹا سلمان ساگر کے علاوہ ان کی اہلیہ اور بہو بھی کورونا پازٹیو پائی گئی ہے۔ اس بات کی جانکاری علی محد ساگر کے بیٹے سلمان ساگر نے اپنے ایک ٹویٹ پیغام میں دی۔سلمان ساگر نے اپنے ٹوٹیٹ میں دوست و احباب اور چاہنے والوں سے کورونا وائرس سے صحت یابی ہونے کے لیے دعا کی گزارش بھی کی ہے۔

سلمان ساگر نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ 'میں تمام دوستوں اور خیر خواہوں سے گزارش ہے کہ وہ میرے کنبے کے لیے دعا کریں کیوںکہ میرے والد سمیت 4 افرد خانہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت پایا گیا ہے۔ دعاؤں میں یاد رکھیں اور اللہ ہم سب کو اپنی حفاظت میں رکھے (آمین)'واضح رہے گزشتہ ماہ نیشنل کانفرنس کے جنرل سیکرٹری علی محد ساگر پر عائد پی ایس اے کو ختم کر کے قریب 10 ماہ کے بعد رہا کیا گیا ہے اور وہ چند دنوں سے بیمار تھے ۔

اسی معاملے میں نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبد اللہ نے ٹویٹ کرتے ہوئے ان کی صحت یابی کےلیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ 'ساگر صاحب اور ان کے اہل خانہ جلد از جلد صحت یاب ہو۔ اللہ شفا دے۔ آمین'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.