اننت ناگ: غیر قانونی تجاوزات کے خلاف جاری انہدامی کاروائی کے دوران آج ضلع اننت ناگ کے ونپوہ علاقہ میں نیشنل کانفرنس کے سینئر رہنما عبدالمجید لارمی کی کمرشل عمارت پر بلڈوزر چلایا اور عمارت کو جزوی طور پر منہدم کردیا گیا۔ انتظامیہ کی جانب سے آج دوپہر علاقہ سخت سیکورٹی کے دوران عبدالمجید لارمی کی عمارت کو بلڈوزر سے شدید نقصان پہنچایا گیا، مذکورہ عمارت دو منزلوں پر مشتمل ہے، جس میں جے اینڈ کے بینک کا ایک شاخ بھی قائم ہے۔
ای ٹی وی بھارت کو ملی جانکاری کے مطابق عبدالمجید لارمی کو سرکار کی جانب سے اس سلسلے میں نوٹس بھیجا گیا تھا، جس میں انہیں عمارت کو ایک ہفتہ کے اندر خود منہدم کرنے کو کہا گیا تھا اور کہا گیا تھا کہ یہ عمارت سرکاری زمین میں تعمیر کی گئی ہے۔ تاہم آج باضابطہ طور انتظامیہ کی جانب سے کاروائی انجام کی گئی اور عمارت کو شدید نقصان پہنچایا گیا، البتہ عمارت میں قائم بینک شاخ کو ایک ہفتہ کے اندر دفتر خالی کرنے کی مہلت دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: