ETV Bharat / state

National Conference On Kashmir Press Club: 'کشمیر پریس کلب کو بند کرنا کشمیر میں آزاد صحافت اور جمہوریت کو سلب کرنے کے مسلسل عمل کا حصہ' - کشمیر پریس کلب بند

پریس کلب پر زبردستی قبضہ کرنے اور اس کے بعد واقعات رونما ہونے اور بالآخر پریس کلب کے بند ہونا محض اتفاق نہیں بلکہ یہ سب کچھ ایک منصوبہ بند طریقے کار کے تحت کیا گیا۔ NC On Kashmir Press Club

NC Condemns Govt Taking Over Kashmir Press Club
کشمیر پریس کلب کو بند کرنے پر این سی کی مزمت
author img

By

Published : Jan 19, 2022, 9:28 AM IST

جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس نے کشمیر پریس کلب پر زبردستی قبضے اور اس کے بعد بند کئے جانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام جمہوری نظام کو ختم کرنے کا تازہ ترین سنگ میل ہے۔ NC Deplores Closure Of Kashmir Press Club

پارٹی کے ترجمان عمران نبی ڈار نے کہا کہ پریس کلب پر زبردستی قبضہ کرنے اور اس کے بعد واقعات رونما ہونے اور بالآخر پریس کلب کے بند ہونا محض اتفاق نہیں بلکہ یہ سب کچھ ایک منصوبہ بند طریقے کار کے تحت کیا گیا۔ Party Spokesperson Imran Nabi Dar on the closure of Kashmir Press Club

انہوں نے کہا کہ جس طرح سے سرکاری فورسز نے پریس کلب کے ایک خود ساختہ دھڑے کے ساتھ مل کر کلب پر قبضہ کیا ، اُن مناظر نے بدترین جمہوری کُش مناظر کو بھی مات کردیا۔

انہوں نے کہاکہ یہ اقدام اُس پالیسی کا حصہ ہے جہاں اختلافِ رائے ایک جرم ہے۔ سرکاری فورسز کی طرف سے پریس کلب میں اس طرح سے ایک مخصوصی دھڑنے کی حمایت میں جانے کی کوئی قانونی جوازیت نہیں تھی۔

انہوں نے کہا کہ پہلے پریس کلب کی رجسٹریشن کو تعطل میں ڈالنا، پھریکطرفہ طور پر ایک عبوری کمیٹی بنانا، پھر سرکاری فورسز کے ذریعے زبردستی قبضہ ہونا اور بالآخر کلب کو بند کردینا ایک منصوبہ بند طریقہ کار تھا۔

اُن کے مطابق حکومت نے حیلے بہانے بناکر پریس کلب کو بند کردیا۔ یہ دیکھنا انتہائی افسوسناک ہے کہ حکومت کشمیر میں بچھی کچھی جمہوریت کو خاک میں ملانے کیلئے کس قدر نیچے گر سکتی ہے۔ نیشنل کانفرنس کشمیری صحافت پر اس کاری ضرب کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔ The violation of the Kashmir Press Club

عمران نبی ڈار نے کہا کہ کشمیر پریس کلب کو بند کرنے میں انتظامیہ اور مقامی پولیس کا رول کشمیر میں آزاد صحافت اور جمہوریت کو سلب کرنے کے مسلسل عمل کا حصہ ہے۔

پریس کلب کی بحالی اور دوبارہ رجسٹریشن کا مطالبہ کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس ترجمان نے حکومت سے کہا کہ وہ جمہوری طور پر منتخب معاشرے میں مداخلت کرنے سے باز رہے اور حکومت کشمیر پریس کلب کی قانونی طور پر منتخب انتظامیہ کے معاملات میں مداخلت سے گریز کرے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر پریس کلب میں پیش آیا یہ واقعہ ہائی کورٹ کے ایک موجودہ جج کے ذریعہ آزادانہ انکوائری کا متقاضی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.