ETV Bharat / state

نیشنل کانفرنس کے وفد کی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات - سرینگر تصادم

رُکن پارلیمان حسنین مسعودی کی سربراہی میں نیشنل کانفرنس کے ایک وفد نے سرینگر کے راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی اور انہیں ایک میمورنڈم پیش کیا۔

نیشنل کانفرنس وفد کا لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات

author img

By

Published : Jan 19, 2021, 10:16 AM IST

نیشنل کانفرنس کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ 'وفد نے ایل جی منوج سنہا کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، سیاسی رہنماؤں اور کارکنان کی نظر بندی، سرینگر - جموں شاہراہ کی مسلسل بندش اور لوگوں کو دی جارہی راشن میں کٹوتی کے بارے میں آگاہ کیا۔'

بیان میں کہا گیا ہے کہ این سی رہنماؤں نے ایل جی پر زور دیا کہ وہ برف باری کے بعد پیدا شدہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے انتظامیہ کاروائیوں میں بغیر کسی تاخیر کے تیزی لائیں۔ اس موقع پر آنے والے وفد کو اس بات کا یقین دلایا گیا کہ وفد کی جانب سے رکھے گئے مطالبات کو حل کیا جائے گا۔

اس میں کہا گیا ہے کہ لیفٹیننٹ گورنر نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ سرینگر تصادم میں ہلاکتوں کی تحقیقات کے لیے ایک تحقیقی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے تاکہ بدگمانی ختم ہوسکے۔

’سرینگر جموں قومی شاہراہ پر چار گلیاروں والی سڑک صرف ایک خواب‘

بیان کے مطابق سیاسی نظربند افراد کے معاملات پر ایل جی نے کہا ہے کہ سیاسی کارکنان اور رہنماؤں کی رہائی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ موصوف نے وفد کو ان کے ذریعہ اٹھائے گئے دیگر تمام امور کا جلد از جلد ازالہ کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی۔

وفد میں ضلعی صدر گاندربل شیخ اشفاق جبار، ضلعی صدر کپواڑہ قیصر جمشید لون، ضلعی صدر کولگام عبد المجید بٹ، اور ضلعی صدر اننت ناگ الطاف احمد وانی موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.